Clicky

ہوم / اہم موضوعات / پاکستان کو آج فیصلہ کن میچ کی ’’نحوست‘‘ختم کرنے کا چیلنج

پاکستان کو آج فیصلہ کن میچ کی ’’نحوست‘‘ختم کرنے کا چیلنج

پاکستان کرکٹ ٹیم آج ویسٹ انڈیزکے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریزکے آخری اور فیصلہ کن میچ کیلئے میدان میں اُتررہی ہے جس کے آغاز قبل سیریز1-1 سے برابر ہے۔

آج کے میچ کی فاتح ٹیم سیریز کی بھی فاتح ہوگی ۔اگرچہ پاکستان ٹیم گزشتہ26سالوں میں ویسٹ انڈیزکے خلاف باہمی ون ڈے سیریز نہیں ہاری ہے لیکن فیصلہ کن میچ میں نحوست کے چھائے بادلوں نے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔

2003ء کے بعد سے پاکستان ٹیم نے سیریز برابرکرنے کے بعد جن 14 فیصلہ کن میچوں میں حصہ لیا ہے، اُن سے 12میں اُسے شکست ہوئی ہے جبکہ صرف دو فیصلہ کن (سیریزکے آخری )میچز جیتے ہیں جو دونوں ہی زمبابوے کے خلاف تھے۔

واضح رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان یواے ای میں کھیلی گئی گزشتہ ون ڈے سیریزمیں پاکستان نے تین صفر سے کلین سوئپ کیاتھا لیکن حالیہ سیریز کا پہلا میچ ہارجانے کے بعد پاکستان ٹیم خاصی دبائو کا شکار ہے۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

گیانا میں پہلے بیٹنگ صحیح یابعدمیں؟ ریکارڈکیا کہتا ہے؟

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا آخری میچ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے