Clicky

ہوم / اہم موضوعات / برج ٹائون میں ٹیسٹ نہ جیتنے کی پاکستانی روایت برقرار

برج ٹائون میں ٹیسٹ نہ جیتنے کی پاکستانی روایت برقرار

188رنزکے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ لائن کی بدترین ناکامی سے دوچار ہوکرپاکستان ٹیم برج ٹائون ٹیسٹ میں 106رنز سے شکست کھاگئی۔اس طرح برج ٹائون میں پاکستان ٹیم کے کبھی ٹیسٹ میچ نہ جیتنے کی روایت برقرار رہی۔

ویسٹ انڈیزنے جارج ٹائون ٹیسٹ میں پاکستان کو میچ جیتنے کیلئے188رنزکا ہدف دیا تو تعاقب میںپاکستان ٹیم ابتداء ہی میں دبائو میں آگئی جب دونوں اوپنرز رنز کرنا ہی بھول گئے۔بعدازاں اظہرعلی10اور بابراعظم کے صفرپر آئوٹ ہوجانے کے بعد پاکستان ٹیم شدید دبائو میں آگئی۔

11رنزپر دو وکٹیں گنوانے کے بعد یونس خان 5جبکہ مصباح الحق اور اسد شفیق بغیر کوئی رن بنائے پاکستان ٹیم کو 30/5 کی صورتحال سے دوچار کرگئے تو پاکستانی شائقین کی اُمیدوں کا مرکزکریز پر موجود احمد شہزاد اور سرفرازاحمد بن گئے تاہم احمد شہزاد بھی زیادہ دیر الزاری جوسف کے سامنے نہ رُک سکے اور14رنز بناکر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔

35کے مجموعے پر چھٹی وکٹ گنوانے والی پاکستانی ٹیم محض ایک رن کے اضافے کے بعد شادا ب خان سے بھی محروم ہوگئی جو ایک رن بناکر جیسن ہولڈرکی گیندپر وکٹ کیپر ڈورِچ کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔بعدازاں سرفرازاحمدنے23 اور محمد عامر نے 20رنزکی فائٹ کی تاہم وہ اپنی ٹیم کو 81رنزپر ڈھیر ہونے سے نہ بچاسکے۔

ویسٹ انڈیزنے دوسرا ٹیسٹ جیت کر سیریز ایک ایک سے برابرکردی ہے۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

پاک ویسٹ انڈیزتاریخ کی بدترین بیٹنگ کا ریکارڈبرابر

ویسٹ انڈیز کے خلاف برج ٹائون ٹیسٹ کے آخری روز پاکستان ٹیم 188رنزکے ہدف کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے