Clicky

ہوم / اہم موضوعات / چیس اور ہولڈرکی ریکارڈشراکت،کیربیئنزتباہی سے بچ گئے

چیس اور ہولڈرکی ریکارڈشراکت،کیربیئنزتباہی سے بچ گئے

پاکستان اور ویسٹ انڈیزکے درمیان برج ٹائون میں کھیلے جارہے سیریزکے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز154 رنزپر چھ وکٹیں گنوانے کے بعد روسٹن چیس اور کپتان جیسن ہولڈرکی ناقابل شکست اور ریکارڈ*132رنزکی شراکت کی بدولت ویسٹ انڈین ٹیم تباہی سے بچ گئی۔

دونوں بلے بازوں نے پہلے دن کے کھیل کے آخری سیشن کے دوران پاکستانی بولروں کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہوئے ساتویں پوزیشن ناقابل شکست132رنزکی شراکت قائم کرکے ٹیم کا مجموعہ 286/6تک پہنچادیا۔یہ 155یا کم اسکور پر چھ وکٹیں گنوانے کے بعد ویسٹ انڈیزکی پاکستان کے خلاف ساتویں وکٹ پر سب سے بڑی اور اولین سنچری شراکت ہے

اس سے قبل ٹاس جیت کرویسٹ انڈیزنے پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو پانچویں اوورمیں محمد عامر نے کریگ بریتھویٹ کو میدان بدر کرکے پاکستان کو پہلی کامیابی دلائی جس کے بعد اگلے اوورمیں محمد عباس نے نئے بیٹسمین شمرون ہٹمائرکوصرف ایک رن بنانے کاموقع دینے کے بعد اظہرعلی کے ہاتھوں کیچ کراکرویسٹ انڈیزکو 13/2کی صورتحال سے دوچار کردیا۔

ویسٹ انڈیزکے تیسری وکٹ پر ابھی صرف15ہی رن کا اضافہ ہواتھا کہ یاسرشاہ نے شائی ہوپ کو وکٹ کیپر سرفرازاحمد کے ہاتھوں کیچ کراکرمیزبان سائیڈکو 37/3کی صورتحال سے دوچارکردیا۔بعدازاں کیران پولارڈ اور روسٹن چیس نے کھانے کے وقفے تک مزید کوئی وکٹ گنوائے بغیر ویسٹ انڈیزکا مجموعہ 72/3تک پہنچادیا۔

کھانے کے وقفے کے بعد بھی اسی جوڑی نے عمدہ کھیل کا سلسلہ جاری رکھا تاہم ٹیم کے 100رنز مکمل ہوجانے کے بعد محمد عامر نے38رنزبنانے والے اوپنرکیران پاول کو ایل بی ڈبلیوکرکے اس شراکت کا بھی خاتمہ کردیا۔دوسرے سیشن کے آغازمیں چار وکٹیں گنوانے کے بعد ویسٹ انڈین ٹیم بیٹنگ وکٹ پر خاصی دبائو کا شکارہوگئی۔

بعدازاں محمد عباس نے 3رنزبنانے والے وشال سنگھ اور شاداب خان نے کیریئر کی پہلی ٹیسٹ وکٹ حاصل کرتے ہوئے شین ڈورِچ (29رنز)کو آئوٹ کرکے چائے کے وقفے سے قبل ہی ویسٹ انڈیزکو 154/6کی صورتحال سے دوچار کردیا تاہم اس موقع پر روسٹن چیس اور کپتان جیسن ہولڈر نے کنٹرول سنبھالنا شروع کیا۔

دونوں بلے بازوں نے آخری سیشن کے 35اوورزکے دوران کوئی وکٹ گنوائے بغیر 120رنزکااضافہ کرکے ٹیم کا مجموعی اسکور 286/6تک پہنچادیا۔روسٹن چیس 17چوکوں کی مددسے*131جبکہ جیسن ہولڈر 8چوکوں کی مددسے*58 رنزپر کھیل رہے ہیں۔

پاکستانی بولرزمیں محمد عامر اور محمد عباس نے دو،دو جبکہ یاسرشاہ اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔آج دوسرے دن کا کھیل ہوگا۔واضح رہے کہ پہلا ٹیسٹ جیتنے والی پاکستانی ٹیم کو تین ٹیسٹ میچوں کی سیریزمیں ایک ،صفر سے برتری حاصل ہے۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

برج ٹائون میں ٹیسٹ نہ جیتنے کی پاکستانی روایت برقرار

188رنزکے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ لائن کی بدترین ناکامی سے دوچار ہوکرپاکستان ٹیم برج …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے