Clicky

ہوم / اہم موضوعات / بابر اعظم سب سے آگے،حسن علی عظیم بولروں کے ہمسربن گئے

بابر اعظم سب سے آگے،حسن علی عظیم بولروں کے ہمسربن گئے

پاکستان اور ویسٹ انڈیزکے درمیان گیانا میں کھیلا گیا دوسرا ون ڈے میچ بھی ریکارڈساز ثابت ہواجس میں متعدد اہم اعدادوشمار تبدیل ہونے کے ساتھ ساتھ حسن علی اور بابراعظم نے اہم اعزازات بھی اپنے نام کرلئے جن کی تفصیل ذیل میں پیش کی جارہی ہے۔

25میچوں میں زیادہ رنزکا عالمی ریکارڈ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے باصلاحیت بلے باز بابراعظم نے ویسٹ انڈیزکے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں آئوٹ ہوئے بغیر125رنزبناکر اپنے کیریئر کے پہلے25ون ڈے میچوں میں اپنے رنزکا مجموعہ 1306کردیاہے جو ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں کسی بھی بیٹسمین کے پہلے 25میچوں میں سب سے زیادہ رنزکا عالمی ریکارڈ ہے۔
اس سے قبل یہ ریکارڈ انگلینڈکے جوناتھن ٹرائوٹ کے نام تھا جس نے پہلے25میچوں میں 1280 رنزبنائے تھے۔(تفصیل پڑھیں)

حسن علی عظیم پاکستانی فاسٹ بولروں کے ہمسربن گئے

پاکستانی فاسٹ بولر حسن علی کی5/38کی کارکردگی اُس کی سال میں دوسری 5+وکٹیں ہیں۔ یوں وہ 2002ء کے بعد ایک ون ڈے کیلنڈرایئرمیں دو بار5+وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی فاسٹ بولر بن گئے ہیں۔اس سے قبل وقاریونس یہ کارنامہ 3بارجبکہ وسیم اکرم ،اظہرمحمود،عاقب جاوید اور شعیب اختر یہ اعزاز صرف ایک ایک بار پایاتھا۔

دوسرے پاک- ویسٹ انڈیز میچ کے مزید اعدادوشمار:

  •  5/38کی کارکردگی کی بدولت حسن علی نے 2017ء کے ون ڈے کیلنڈرایئرمیںمحض سات میچوں میں اپنی وکٹوں کی تعداد17کرلی ہے جو کسی بھی فل ممبرملک کے بولر کی رواں سال میں سب سے زیادہ وکٹیں ہیں جبکہ مجموعی طورپر محض افغانستان کے راشدخان (10میچوں میں26وکٹیں)کے بعد دُنیاکے کسی بھی بولر کی دوسری زیادہ وکٹیں بھی ہیں۔
  •  بابراعظم نے 125*رنزکی کیرئیربیسٹ اور ناقابل شکست اننگزکھیل کر ویسٹ انڈیزکے خلاف اپنی سنچریوں کی تعداد4کرلی ہے جو کسی بھی پاکستانی بلے باز کی کیربیئن سائیڈکے خلاف سب سے زیادہ سنچریاں ہیں جبکہ کوئی اور پاکستانی بلے باز کیربیئن سائیڈ کے خلاف2 سے زائد سنچریاں اسکورنہیں کرسکاہے۔
  •  بابراعظم کے125*رنزاُن کی ویسٹ انڈیزکے خلاف محض پانچ میچوں میں چوتھی سنچری ہے جو ایک ورلڈریکارڈہے۔اس سے قبل دُنیاکاکوئی بھی بلے باز کسی ٹیم کے خلاف پانچ یا کم میچوں میں 2 سے زائد سنچریاں اسکورنہیں کرسکاتھا۔اس سے قبل دس بلے باز ایک ٹیم کے خلاف پانچ میچوں میں 2،2سنچریاں اسکورکرچکے ہیں جن میں پاکستان کے عمران نذیر اور سلیم الہی بھی شامل ہیں ،دونوں نے ہی زمبابوے کے خلاف یہ کارنامہ سرانجام دیاتھا۔
  • بابراعظم مزید ایک سنچری اسکورکرکے ویسٹ انڈیزکیخلاف زیادہ (5)سنچریوں کا ہاشم آملہ، ابراہام ڈی ویلیئرز اور ہرشل گبزکا مشترکہ ریکارڈ برابر کرسکتے ہیں ۔

  • 282/5پاکستان کا کیربیئن سرزمین پر میزبان سائیڈکے خلاف تیسرابڑامجموعہ ہے جن میں سے دوبڑے اسکورزحالیہ سیریزکے پہلے دو ون ڈے میچوں میں بنائے ہیں۔
  •  یہ پاکستانی ون ڈے تاریخ میں مجموعی طورپر 75واں موقع تھا جب وہ 280یا زائد رنزکے مجموعے کا دفاع کرنے میں کامیاب رہی۔یہ آسٹریلیا، جنوبی افریقہ اور بھارت کے بعدپہلی اننگزمیں 280+ رنزبنانے کے بعد کسی بھی ٹیم کی چوتھی زیادہ فتوحات ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان ٹیم17بار280+رنز کے مجموعے کا دفاع کرنے میں ناکام بھی رہی ہے۔
  •  یہ بابراعظم کے ون ڈے کیریئر کا چوتھا مین آف دی میچ ایوارڈہے جو سبھی ویسٹ انڈیزہی کے خلاف حاصل کئے ہیں۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

ایک میچ میں2نروس نائنٹیز،یاسرشاہ دوسری اننگزکابادشاہ[ریکارڈز]

پاکستان اور ویسٹ انڈیزکے درمیان برج ٹائون میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں مصباح …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے