Clicky

ہوم / آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2017ء / آج چیمپئنزٹرافی میں پاکستان-جنوبی افریقہ آمنے سامنے (جائزہ)

آج چیمپئنزٹرافی میں پاکستان-جنوبی افریقہ آمنے سامنے (جائزہ)

پاکستان ٹیم آج آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں اپنا اہم ترین میچ جنوبی افریقہ کے خلاف برمنگھم کے مقام پر کھیلے گی جہاں وہ اتوار کو بھارت کیخلاف ہارچکی ہے۔

پاکستان کیلئے یہ میچ ’’مارویا مرجائو‘‘جیسی حیثیت رکھتاہے جس میں کامیابی حاصل کرنے کی صورت میں ہی وہ ٹورنامنٹ میں موجودرہ سکتی ہے وگرنہ وہ ایونٹ سے باہر ہوجائے گی۔دوسری جانب، جنوبی افریقہ اس میچ میں دبائو سے آزاد ہوگی جو اپنے پہلے میچ میں سری لنکا کو ہراکر دو قیمتی پوائنٹس حاصل کرچکی ہے۔

ٹیم کی خبریں:

بھارت کے خلاف میچ کے دوران ان فٹ ہونے والے وہاب ریاض ٹورنامنٹ سے باہرہوچکے ہیں جبکہ پاکستان نے پروٹیزکے خلاف اس اہم کیلئے اوپنر احمد شہزاد کے بجائے فخرزماں کو کھلانے کا فیصلہ کیا ہے جو اس سے قبل کبھی ون ڈے نہیں کھیلے ہیں جبکہ وہاب ریاض کی جگہ جنید خان ٹیم کا حصہ ہوں گے اور عمادوسیم کی جگہ فہیم اشرف کو کھلائے جانے کا امکان ہے۔

سری لنکا کے خلاف پہلا میچ کھیلنے والی جنوبی افریقی ٹیم میں اگرچہ کوئی بڑی تبدیلی کا امکان نہیں تاہم جنوبی افریقی ٹیم منیجمنٹ کرس مورس یا مورنے مورکل کی جگہ فیلکوایو کو کھلانے کا چانس لے سکتی ہے جو لگاتار دو میچوں میں پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں بن سکے۔

پچ اورکنڈیشنز:

یہ میچ ایجبسٹن کی نئی پچ پر کھیلا جانا تھا لیکن ہونے والی بارشوں کے سبب دوسری وکٹ صحیح طورپر تیار نہیں ہوسکی جس کے سبب اُسی پچ پر میچ کھیلا جائے گا جہاں پہلے مقابلے ہوئے ہیں۔اگرچہ بدھ کو میچ کے دوران بارش کا امکان ہے تاہم اتنا زیادہ نہیں کہ میچ کا نتیجہ نہ نکل سکے۔اس لئے توقع کی جارہی ہے کہ اوورزکی کٹوتی کے بغیر مکمل میچ ہوگا۔

سابقہ ریکارڈ:

پاکستان آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی مقابلوں میں اپنے گزشتہ تمام چھ میچز ہارچکی ہے جس کا سلسلہ2009ء کے ایڈیشن سے ہواتھا۔ علاوہ ازیں،یہ پاکستا ن اور ویسٹ انڈیزکے درمیان 73واں ون ڈے انٹرنیشنل میچ ہوگا۔سابقہ 72میچوں میں جنوبی افریقہ47جبکہ پاکستان صرف 24جیت سکاہے۔

آج کے میچ سے قبل پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں آئی سی سی چیمپئنزٹرافی کے چھ مقابلو ں میں آمنے سامنے آئی ہیں جن میں پاکستا ن کو صرف ایک کامیابی مل سکی ہے جبکہ پروٹیزپانچ بار فاتح رہے ہیں۔

ایجبسٹن کے گرائونڈ پر بھی جنوبی افریقہ کا ریکارڈ پاکستا ن کے مقابلے میں کافی اچھاہے جس نے یہاں کھیلے گئے سات میں سے چار میچز جیتے ہیں جبکہ پاکستان ٹیم کو اتنی(چار)کامیابیوں کیلئے 12میچز کھیلنا پڑے ہیں۔پاکستان کو ایجبسٹن میں فتوحات کے مقابلے میں دوگنی شکستیں ہوئی ہیں جبکہ جنوبی افریقہ نے دوگنی فتوحات سمیٹی ہیں۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

پاک-انگلینڈ سیمی فائنل اور کارڈف گرائونڈ کے حیران کن حقائق

پاکستان اور انگلینڈکی ٹیمیں کل (14مئی)کوآئی سی سی چیمپئنزٹرافی2017ء کے ایڈیشن میں آمنے سامنے آرہی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے