Clicky

ہوم / اہم موضوعات / وہ کرکٹ ریکارڈزاوراعزازات جوآج بدل گئے

وہ کرکٹ ریکارڈزاوراعزازات جوآج بدل گئے

پاکستان اور نیوزی لینڈکے درمیان کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز بابراعظم کی کیرئیربیسٹ اننگز سمیت دیگر کچھ اہم اعدادوشمار تبدیل ہوئے جو یہاں ’’کرکٹ اُردو‘‘ کے قارئین کیلئے پیش کئے جارہے ہیںجبکہ ان اورہفتے بھر میں کھیلے گئے دیگر میچوں کی مکمل تفصیلات آپ ہفت روزہ میگزین ’’اسپورٹس لنک‘‘ میں ملاحظہ کرسکیں گے۔

  •  پاکستانی بلے باز بابراعظم نے کیوی بولرزکے خلاف شاندار مزاحمت کرتے ہوئے آئوٹ ہوئے بغیر *90رنزبنائے جو اُن کے ٹیسٹ کیریئرکا بہترین انفرادی اسکورہے جو اس سے قبل69رنز(بمقابلہ ویسٹ انڈیز) تھا۔
    بابر اعظم کے*90 رنز اُس کے ٹیسٹ کیرئیر میں اب تک بہترین انفرادی اسکورہے
    بابر اعظم کے*90 رنز اُس کے ٹیسٹ کیرئیر میں اب تک بہترین انفرادی اسکورہے
  • ہملٹن ٹیسٹ میں 216رنزپر آئوٹ ہونے والی پاکستان کرکٹ ٹیم 55رنزکے خسارے سے دوچار ہوئی ہے یہ مجموعی طورپر 20 واں جبکہ نومبر2014ء کے بعد پہلا موقع ہے کہ کیوی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کوجوابی اننگزمیں نسبتاً کم اسکورپر ڈھیرکرکے اُسے خسارے سے دوچار کیا۔
  • نیوزی لینڈ کے خلاف ہملٹن ٹیسٹ میں بابراعظم اور سرفرازاحمد نے 5/51کی مشکل صورتحال کے بعد چھٹی وکٹ پر 74رنزکی قیمتی شراکت قائم کرکے پاکستان کو 125رنزتک پہنچایا۔یہ پاکستانی تاریخ میں کیویزکے خلاف51یا اس سے کم اسکورپر پانچ وکٹیں گنوانے کے بعد اگلی(چھٹی)وکٹ پر قائم ہونے والی دوسری بڑی شراکت ہے۔
  • پاکستان کرکٹ ٹیم ہملٹن کے مقام پر نیوزی لینڈکے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں اپنی پہلی اننگزکے دوران 51رنز تک پہنچتے پہنچتے آدھی وکٹوں سے ہاتھ دھوبیٹھی جوپاکستان کی جانب سے کیویزکے خلاف51یا اس سے کم رنز پر آدھی(پانچ)وکٹیں گنوا نے کا آٹھواں موقع ہے جس میں 1965ء میں 5/19 کی بدترین کارکردگی بھی شامل ہے۔
  • 125رنزپر چھٹی وکٹ گنوانے کے بعد بابراعظم نے ٹیل اینڈر سہیل خان کے ساتھ مل کر ساتویں وکٹ کیلئے 67رنزکی شراکت قائم کی جو 125یا کم اسکورپر چھ وکٹیں گنوانے کے بعد پاکستان کی جانب سے ساتویں وکٹ پرکیویزکے دیس میں دوسری بڑی شراکت ہے۔
  • نیوزی لینڈکے فاسٹ بولر ٹم سائوتھی نے ہملٹن ٹیسٹ میں پاکستان کی پہلی اننگزکے دوران 80رنزکے عوض چھ وکٹیں حاصل کیں جو اُن کے ٹیسٹ کیرئیرکی مجموعی طورپر تیسری جبکہ پاکستان کے خلاف بہترین انفرادی کارکردگی ہے ۔یہ پہلا موقع ہے کہ اُس نے پاکستان کے خلاف اننگزمیں پانچ یا زائد وکٹیں حاصل کیں

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

پاک بھارت میچ کے 10اہم حقائق و ریکارڈز

پاکستان بھارت کے درمیان برمنگھم میں کھیلے گئے میچ میں بھارت کی 124رنز کی کامیابی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے