Clicky

ہوم / اہم موضوعات / بارش کے سبب پہلے پاک -نیوزی لینڈ ٹیسٹ کا وقت تبدیل
بارش کے سبب پاکستان اور نیوزی لینڈکے درمیان ہیگلے اوول ٹیسٹ کے پہلے دن کا کھیل ممکن نہ ہوسکا

بارش کے سبب پہلے پاک -نیوزی لینڈ ٹیسٹ کا وقت تبدیل

پاکستان اور نیوزی لینڈکے درمیان ہیگلے اوول میں پہلے ٹیسٹ کا پہلا دن بارش کی نذر ہوجانے کے سبب میچ چارروزہ بن گیاہے۔

کرائسٹ چرچ کے ہیگلے اوول گرائونڈپر سارادن بارش کے سبب پہلے پاک نیوزی لینڈ ٹیسٹ کا ٹاس ہونا بھی ممکن نہ ہوسکا ۔میچ کا پہلا دن ضائع ہوجانے کے سبب اب میچ کے اگلے چاروں دن کھیل شروع ہونے کا وقت تبدیل کردیاگیاہے ۔ اب چاروں دن میچ آدھا،آدھاگھنٹہ پہلے شروع ہواکرے گا۔

امپائرزاور اتھارٹیز نے پہلے دن کا کھیل ضائع ہوجانے کا ازالہ کرنے کیلئے روزانہ کھیل کے دورانیئے میں آدھے،آدھے گھنٹے کا اضافہ تو کردیاہے لیکن کرائسٹ چرچ میں دوسرے روز بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے 1985ء سے نیوزی لینڈمیں کوئی ٹیسٹ سیریز نہیں ہاری ہے اور جب 2011ء میں آخری بار مصباح الحق کی قیادت میں پاکستان نے کیویز کے دیس میں ٹیسٹ سیریز کھیلی تھی تو اُس میں ایک صفر سے فتح حاصل کی تھی ۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

مسلسل ڈراپ کیچز پرمحمد عامر نے بالاآخر زبان کھول دی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر پابندی ہٹنے کے بعد ٹیم میں واپس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے