Clicky

تازہ ترین خبر
ہوم / ممالک / پاکستان / پاک نیوزی لینڈ میچ میں بارش آڑے آگئی

پاک نیوزی لینڈ میچ میں بارش آڑے آگئی

بارش نے پاکستان اور نیوزی لینڈکے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے آخری سیشن کا کھیل ممکن نہ ہونے دیاجس کے سبب پہلے دن کا اختتام نیوزی لینڈکے اسکور2/77پر ہوگیا۔

ٹاپ گرین وکٹ پر ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے والی پاکستانی ٹیم نے تمام مشوروں کو ردکرتے ہوئے شرجیل خان کو ٹیسٹ ڈیبیو نہ کرایا جبکہ عمران خان کی ایک سال بعد ٹیم میں واپسی ہوگئی۔اُن کی جگہ راحت علی کو باہر بٹھایا گیا جبکہ یاسرشاہ کی جگہ وہا ب ریاض کو پلیئنگ الیون میں شامل کیاگیا۔

پاکستانی بولروں نے حیران کن طورپر آف اسٹمپ سے باہر بولنگ کراکر کیوی بیٹسمینوں کو سنبھلنے کا موقع فراہم کیا۔ محمد عامر نے اچھی لائن و لینتھ سے بولنگ کرائی تاہم سہیل خان اور وہاب ریاض نے آف اسٹمپ سے کافی باہرگیندیں پھینکنے کی پالیسی اپنائے رکھی۔

سمیع اسلم نے میچ کے پہلے اوورکی تیسری گیندپر جیت راول کاسلپ میں کیچ ڈراپ کیاجس کے بعد انہوں نے دوسرے اوپنر ٹوم لیتھم کا کیچ تھاما۔جس کی بدولت محمدعامر اننگزکے پہلے ہی اوورمیں وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔بعدازاں سہیل خان نے 15 ویں اوورمیں کیوی کپتان کین ولیمسن(13رنز)کووکٹ کیپر سرفرازاحمدکے ہاتھوں کیچ کراکردوسرابریک تھرودلایا۔

جس کے بعد راس ٹیلر اور چانس پانے والے اوپنر جیت راول نے صورتحال کو سنبھالتے ہوئے بارش کے سبب کھیل رُکنے تک مزید38رنزجوڑتے ہوئے ٹیم کا اسکور2/77تک پہنچادیا۔بعدازاإ اسی اسکورپر پہلے دن کا کھیل ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

پنجاب اور فیڈرل ایریاز پاکستان کپ کے فائنل میں

پاکستان کپ کے اہم میچ میں پنجاب نے سندھ کو 40رنزسے ہرادیا۔ٹورنامنٹ میں تمام لیگ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے