Clicky

ہوم / آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2017ء / کل میچ جیتنے پر پاکستان کو 2جبکہ بھارت کو 1پوائنٹ ملے گا

کل میچ جیتنے پر پاکستان کو 2جبکہ بھارت کو 1پوائنٹ ملے گا

پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں کل (اتوار کو)کو برمنگھم کے مقام پر ایک دوسرے کے خلاف مدمقابل ہوں گی۔اس میچ میں کامیابی کی صورت میں پاکستان آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں دوپوائنٹس جبکہ بھارت ایک پوائنٹ حاصل کرسکتاہے۔

پاکستان ٹیم اگرچہ دو پوائنٹس حاصل کرکے بھی آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں بدستور آٹھویں نمبرپر ہی رہے گی تاہم اس صورت اُس کا اگلے درجے پر موجود بنگلہ دیش اور سری لنکا سے فاصلہ صرف دو پوائنٹس باقی رہ جائے گا۔دوسری جانب ، فتح کی صورت میں ملنے والا محض ایک پوائنٹ بھی بھارت کوآسٹریلیاکی جگہ عالمی نمبر2 ٹیم بنانے کیلئے کافی ہوگا۔

علاوہ ازیں، یہ بھارت اور پاکستان کی تاریخ کا مجموعی طورپر 128واں ون ڈے ٹاکرا ہوگا ۔سابقہ میچوں میں پاکستان کا ریکارڈ بہتر ہے جس نے ان میچوں میں 51 شکستوں کے بدلے 72کامیابیاں سمیٹی ہیں۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے سابقہ مقابلوں میں بھی پاکستان کا پلڑا بھاری رہا ہے جس نے کھیلے گئے3میں سے دو میچز جیتے ہیں۔

پاکستان نے چیمپئنز ٹرافی مقابلوں میں 2004ء اور2009ء کے ایڈیشنزکے دوران روایتی حریف کو شکست دی تھی جبکہ 2013ء میں بھارت نے کامیابی حاصل کی تھی۔

loading...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے