Clicky

ہوم / آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2017ء / فائنل،رینکنگ میں پاکستان کیلئے بڑی چھلانگ لگانے کا موقع

فائنل،رینکنگ میں پاکستان کیلئے بڑی چھلانگ لگانے کا موقع

پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں اتوار(18جون)کو اوول کے مقام پر آئی سی سی چیمپئنزٹرافی کے فائنل میں مدمقابل آرہی ہیں۔اس میچ سے قبل پاکستان آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں 93پوائنٹس کے ساتھ ساتویں جبکہ بھارت 118 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبرپر موجودہے۔

پاکستان ٹیم اگر اس میچ میں کامیابی حاصل کرلیتی ہے تو نہ صرف پہلی بار آئی سی سی چیمپئنزٹرافی جیتنے کا اعزاز حاصل کرلے گی بلکہ ملنے والے دو پوائنٹس کی بدولت ایک درجہ ترقی کرکے عالمی رینکنگ میں چھٹے نمبرپر آجائیگی۔اس صورت میں بنگلہ دیش ساتویں اور سری لنکا آٹھویں نمبرپر ہوگا۔

پاکستان کی فتح کی صورت میں بھارتی ٹیم دوپوائنٹس گنوانے کے سبب ایک درجہ تنزلی کاشکارہوکر واپس تیسرے نمبرپر آجائے گی جہاں وہ ٹورنامنٹ کے آغاز پر تھی۔

دوسری جانب،بھارتی ٹیم اس میچ میں کامیابی حاصل کرکے ایک پوائنٹ پاکرعالمی نمبر1 ون ڈے ٹیم بھی بن سکتی ہے جس کے سبب جنوبی افریقہ ایک درجہ تنزلی کا شکارہوکر دوسرے درجے پر آجائیگی۔دوسری جانب، شکست کی صورت میں پاکستان ٹیم ایک درجہ تنزلی کا شکار ہوکرواپس آٹھویں نمبرپر آجائیگی جہاں وہ ٹورنامنٹ کے آغاز پر تھی۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے آغاز سے اختتام پر تمام ٹیموں اور بیٹسمینوں وبولروں کی رینکنگ کے اُتارچڑھائو کا مکمل احوال ہفت روزہ ’’اسپورٹس لنک‘‘کے چیمپئنز ٹرافی اختتام کے فوری بعد شائع ہونے والے ایڈیشن میں شائع کیا جائے گا۔جس سے قارئین جان پائیں گے کہ کس ٹیم یا پلیئر نے ٹورنامنٹ میں کتنی ترقی کی اور کس کی کتنے درجے تنزلی ہوئی؟

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ایڈیشن2کا بھی اعلان

2013ء میں ختم کئے جانے والے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ نے 2017ء کے …

ایک تبصرہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے