Clicky

ہوم / اہم موضوعات / بھارت نے پی سی بی کو ہرجانے کا’’جواب‘‘دیدیا

بھارت نے پی سی بی کو ہرجانے کا’’جواب‘‘دیدیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایم اویوکی پاسداری نہ کرتے ہوئے طے باہمی سیریز نہ کھیلنے پربھارتی بورڈکو447کروڑروپے ہرجانے کا نوٹس بھیج کرقانونی جنگ چھیڑدی ہے۔

بھارتی کرکٹ بورڈنے پی سی بی کے قانونی نوٹس کا باضابطہ جواب تونہیں دیاالبتہ ایم اویو کو محض ایک خط قرار دیکر کیس میں اپنی غیر سنجیدگی دکھائی تھی۔اب بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کو اس نوٹس کا بالواسطہ جواب دیتے ہوئے پاکستان کے ساتھ ہوم سیریز کے مجوزہ شیڈول کی جگہ نیوزی لینڈ سے سیریز طے کرلی ہے۔

بھارتی میڈیا کاکہناہے کہ بھارتی بورڈ نے رواں سال نومبر میں پاکستان کے ساتھ مجوزہ ہوم سیریز کیلئے شیڈول میں جگہ رکھی ہوئی تھی لیکن اب دونوں بورڈزکے درمیان باقاعدہ قانونی جنگ چھڑ جانے کے بعد بھارتی بورڈنے نیوزی لینڈکے ساتھ ہوم سیریز طے کرلی ہے۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

باہمی کرکٹ سیریزکا پاک بھارت معائدہ ختم

پاکستان اور بھارت کے درمیان مستقبل قریب میں باہمی سیریزہونے کا امکان یکسر ختم ہوگیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے