Clicky

تازہ ترین خبر
ہوم / اہم موضوعات / باہمی کرکٹ سیریزکا پاک بھارت معائدہ ختم

باہمی کرکٹ سیریزکا پاک بھارت معائدہ ختم

پاکستان اور بھارت کے درمیان مستقبل قریب میں باہمی سیریزہونے کا امکان یکسر ختم ہوگیا ہے۔

پی سی بی کے چیئرمین شہریارخان نے بتایا ہے کہ بگ تھری کے خاتمے کے ساتھ باہمی سیریزکاپاک بھارت معائدہ بھی ختم ہوگیاہے۔ہم نے بگ تھری کو قبول ہی اس شرط پر کیاتھا کہ وہ ہمارے ساتھ آٹھ باہمی سیریزکھیلے گا اور اس کیلئے ایم اویونہیں بلکہ باقاعدہ معائدہ ہواتھا لیکن بھارتی بورڈ مکر گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل فائنل ہرحال میں لاہورمیں ہی ہوگا:سیٹھی

شہریارخان کا کہناتھاکہ بھارت کے ساتھ سیریز نہ ہونے کے سبب پی سی بی کو 200ملین کا نقصان ہوا۔اب ہم اس کے ازالے کیلئے آئی سی سی آئین میں متنازعہ امورکیلئے بنائی جانے والی کمیٹی سے رجوع کریں گے۔آئی سی سی کے اجلاس میں کونسل کے نئے آئین ڈرافٹ منظورہونا پی سی بی کی بڑی کامیابی اور بھارتی بورڈکی ناکامی ہے۔

اس ڈرافٹ کی منظوری کے بعد کوئی بگ تھری یا بگ فور نہیں رہا۔بھارتی بورڈاس ڈرافٹ کو ملتوی کراناچاہتاتھا لیکن بگ تھری میں شامل انگلینڈ اورآسٹریلیاسمیت دس ممالک نے آئین میں تبدیلی کے حق میں ووٹ دیا جبکہ دوسری جانب صرف سری لنکا ہی بھارتی بورڈکے ساتھ کھڑاتھا۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

شہریارخان کے قبل ازمعیاد استعفیٰ کی پس پردہ کہانی

پاکستان کرکٹ بورڈکے چیئرمین شہریارخان کے معیاد سے قبل پیٹرن انچیف کو اپنا استعفیٰ بھجوانے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے