Clicky

ہوم / آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2017ء / پاک بھارت میچ کے 10اہم حقائق و ریکارڈز

پاک بھارت میچ کے 10اہم حقائق و ریکارڈز

پاکستان بھارت کے درمیان برمنگھم میں کھیلے گئے میچ میں بھارت کی 124رنز کی کامیابی کے ساتھ دس اہم ریکارڈز بھی تبدیل ہوئے۔یہ ریکارڈز اور دیگر حقائق ذیل میں پاکستان میں سرفہرست میگزین ’اسپورٹس لنک‘کے تعاون سے پیش کئے جارہے ہیں۔

  • ۔ وہاب ریاض کے 87رنزدُنیاکے کسی بھی بولر کے چیمپئنز ٹرافی کے ایک مقابلے میں دئیے گئے سب سے زیادہ رنز ہیں،اُس نے زمبابوین بولر تناشے پنیانگرہ کا ریکارڈ توڑا۔

29گیندوں پریووراج سنگھ کی ففٹی کسی بھی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ایونٹ میں بھارت کی جانب سے تیز ترین ففٹی تھی جبکہ مجموعی ون ڈے کرکٹ میں یہ محض وریندرسہواگ(26گیندیں)اور سندیپ پٹیل (27)کے بعد کسی بھارتی کرکٹرکی تیسری تیز ترین ففٹی ہے۔

شیکھردھوون اور روہت شرما 136 رنزکے اوپننگ اسٹینڈکی بدولت چیمپئنز ٹرافی مقابلوں میں سب سے زیادہ تین سنچری شراکتیں قائم کرنے والی جوڑی بن گئی جن کے بعد ہرشل گبز اور گریم اسمتھ جبکہ شیونرائن چندرپال اور کرس گیل کی جوڑیوں کو دو،دو سنچری شراکتیں قائم کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔

  • روہت شرماکے91،شیکھردھوون کے 68، ویرات کوہلی کے 81*اور یووراج سنگھ کے 53 رنزبھارتی تاریخ کا محض تیسرا واقعہ ہیں جب اُن کے چاروں ٹاپ آرڈر بلے بازوں نے ایک ہی ون ڈے میچ میں ففٹی پلس اسکورزکئے۔اس سے قبل اُن کے دونوں واقعات انگلینڈکے خلاف تھے جنہوں نے 2006ء میں انڈورجبکہ 2007ء میں لیڈزکے مقام پر یہ کارنامہ سرانجام دیاتھا اور تینوں واقعات میں یووراج سنگھ شامل رہا۔
  • یہ آئی سی سی ایونٹس میں بھارت کی پاکستان کے خلاف مسلسل ساتویں کامیابی ہے جو آخری بار 2009ء کی چیمپئنز ٹرافی میں روایتی حریف سے ہارا تھا۔

یہ بھارت کی آئی سی سی ایونٹس میں پاکستان کے خلاف13ویں کامیابی تھی جو ان مقابلوںمیں کسی ایک ٹیم کے خلاف زیادہ فتوحات کا ریکارڈ ہے۔

  •  شیکھردھوون اور روہت شرما کی 136 رنزکی شراکت پاکستان کے خلاف چیمپئنز ٹرافی مقابلوں میں سب سے بڑی اوپننگ شراکت ہے۔ اس سے قبل یہ اعزاز جے سوریا اور اُپل تھرنگا کی جوڑی کو حاصل تھا۔
  •  91رنزروہت شرماکے کسی بھی چیمپئنز ٹرافی میچ کا بیسٹ اسکورہے جو اس میچ سے قبل 65 رنز تھاجبکہ یہ مجموعی کرکٹ میں بھی روہت کا پاکستان کے خلاف بیسٹ اسکورہے۔

124رنز سے کامیابی،بھارت کی چیمپئنز ٹرافی مقابلوں میں مارجن کے اعتبار سے سب سے بڑی فتح ہے جبکہ یہ ان مقابلوں میں پاکستان کی مشترکہ طورپر بدترین شکست بھی ہے۔

  •  ہردیک پانڈیا آخری اوورمیں عماد وسیم کی پہلی تینوں گیندوں کوبائونڈری لائن کے باہرپھینک کر 2000ء میں ظہیرخان کے زمبابوے کے خلاف میچ کے بعد لگاتار تین گیندوں پر چھکے لگانے والے پہلے بھارتی بلے باز بن گئے۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

فائنل،رینکنگ میں پاکستان کیلئے بڑی چھلانگ لگانے کا موقع

پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں اتوار(18جون)کو اوول کے مقام پر آئی سی سی چیمپئنزٹرافی کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے