Clicky

ہوم / اسپورٹس لنک میگزین / پاکستان بھارت کو سب سے زیادہ ہرانے والی ٹیم بن گئی

پاکستان بھارت کو سب سے زیادہ ہرانے والی ٹیم بن گئی

پاکستان کرکٹ ٹیم نے حالیہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں روایتی حریف بھارت کو 180 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دیکر پہلی بار چیمپئنز ٹرافی جیتنے کے ساتھ ساتھ بھارت کیخلاف سب سے زیادہ ون ڈے میچز جیتنے والی ٹیم ہونے کا بھی اعزاز حاصل کرلیاہے۔

پاکستان کی اوول کے مقام پر حاصل کی گئی فتح اُس کی بھارت کے خلاف مجموعی طورپر73ویں کامیابی تھی۔اس سے قبل بھارت کو زیادہ شکستیں دینے کے اعزازمیں آسٹریلیابھی پاکستان کا ہم پلہ تھا جس نے بھارتی ٹیم کو 72بار پچھاڑا ہے۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2017ء کا خاص شمارہ پڑھیں

ان دوٹیموں کے بعد بھارت نے ویسٹ انڈیزکے خلاف60اور سری لنکا کے خلاف55شکستیں کھائی ہیں،دوسری جانب، پاکستان کی بھارت کے خلاف73ون ڈے کامیابیاں اُس کی سری لنکا کے بعد کسی بھی ٹیم کے خلاف دوسری زیادہ فتوحات بھی ہیں۔

یہ اعدادوشمار پاکستان میں کھیلوں کے سرفہرست میگزین ’’اسپورٹس لنک‘‘ کے سلسلے’’ ٹاکرا ‘‘سے لئے گئے ہیں۔2تا8جولائی 2017ء کے ایڈیشن میں’’ پاک بھارت ون ڈے ٹاکرا‘‘شائع ہوگا جس میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے 129 ون ڈے میچوں کے نتائج کے علاوہ دونوں ٹیموں کے رنز،اوسط،رن ریٹ،سنچریوں،ففٹیوں،چوکوں،چھکوں،وکٹوں اوردیگربولنگ اعدادوشمار کا موازنہ پیش کیا جائے گا۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

ہاشم آملہ نے ویرات کوہلی کا اہم ریکارڈ توڑدیا

جنوبی افریقہ کے باریش اوپننگ بیٹسمین ہاشم آملہ نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے