Clicky

ہوم / اہم موضوعات / پاک-بنگلہ دیش سیریز منسوخ ہونے کے حقائق سامنے آگئے

پاک-بنگلہ دیش سیریز منسوخ ہونے کے حقائق سامنے آگئے

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2017ء کے بعد جولائی کے آخری ہفتے میں شیڈول پاک-بنگلہ دیش سیریز منسوخ ہونے کے حقائق کے سامنے آگئے ہیں۔

یہ مجوزہ سیریز بنگلہ دیش نے نہیںبلکہ خود پاکستان نے منسوخ کی جس کی وجہ مالی معاملات تھے۔ پی سی بی کا موقف ہے کہ وہ مسلسل دوسری بار اپنی ٹیم بنگلہ دیش نہیں بھیج سکتا،اگر بھیجے گا تو اس کے کیلئے معمول سے ہٹ کر مالی معاملات طے کرناہوں گے کیونکہ یہ بنگلہ دیش کی ہوم سیریز نہیں بلکہ پاکستان کی سیریز ہے۔

ذرائع کے مطابق بنگالی بورڈ کے ساتھ مالی معاملات طے نہ ہونے پر دونوں بورڈز نے باہم رضا مندی سے سیریز منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا۔آئی سی سی فیوچر ٹور پروگرام کے تحت رواں برس جولائی اگست میں پاک بنگلہ دیش سیریز شیڈول تھی ، موجودہ حالات کے پیش نظر بی سی بی نے اپنی ٹیم کو پاکستان بھجوانے سے معذرت کرتے ہوئے پی سی بی کو قومی ٹیم بنگلہ دیش بھجوانے کی دعوت دی۔

پی سی بی نے سیریز کی آمدن میں سے حصے کا مطالبہ کیا تھا ، بورڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلسل دوسری مرتبہ اپنی سیریز بنگلہ دیش میں کھیلنے کو تیار نہیں ہے۔

loading...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے