Clicky

ہوم / اہم موضوعات / کمزورپیٹ کے پی سی بی حکام کو پھر سبکی کا سامنا

کمزورپیٹ کے پی سی بی حکام کو پھر سبکی کا سامنا

یہ خبر اب ایک مذاق ہی بن رہ گئی ہے کہ ’فلاں ٹیم پاکستان کا دورہ کرنے کیلئے تیار ہے‘۔ ایک دن پی سی بی کے دو’بڑوں‘ میں سے ایک کسی ٹیم کے پاکستان آنے کا شوشہ چھوڑتا ہے تو اگلے ہی دن اُسی ’مجوزہ مہمان‘بورڈکی جانب سے سختی سے تردید آجاتی ہے۔

یہ ’’پریکٹس‘‘ اتنی بار دُہرائی گئی ہے کہ جب پی سی بی کے چیئرمین 1شہریارخان اورچیئرمین2 نجم سیٹھی کی جانب سے کسی ٹیم کے پاکستان کے دورے کیلئے رضامندی کی ’خوشخبری‘ سنائی جاتی ہے تواگر اگلے دن تک ’مجوزہ مہمان‘ٹیم کی جانب سے تردید نہ آئے تو یہ خوشی سی محسوس ہونے لگتی ہے کہ کہیں ’بزرگان‘صحیح تو نہیں کہہ رہے؟

یہ بھی پڑھیں:   شہریارخان کے قبل ازمعیاد استعفیٰ کی پس پردہ کہانی

گزشتہ تین سالوں کے دوران ایسی ’ہوائی خوشخبریاں‘پاکستانی کرکٹ شائقین کو کئی بار سننے کوملی ہیں۔بدقسمتی سے ہر بار ہی مایوسی کا سامنابھی کرنا پڑاہے۔ اس میں زیادہ قصورپاکستان کرکٹ بورڈکا ہے جو بات کو حتمی شکل دئیے بغیر اعلان کردیتے ہیں۔

گزشتہ دنوں پی سی بی کے چیئرمین شہریارخان نے واضح الفاظ میں اعتراف کرتے ہوئے کہاکہ بنگلہ دیشی ٹیم پاکستان آنے کیلئے تیارنہیں لیکن وہ اپنی اے ٹیم پاکستان ضروربھیجے گا اور ممکنہ طورپر جولائی میں یہ سیریز ہوگی ۔خوشخبری سناتے وقت ’’ہلکاہاتھ‘‘ رکھنے پر اُمید ہوچلی تھی کہ شایدماضی کے تلخ تجربے سے سبق سیکھتے ہوئے اس بار انہوں نے حقائق پیش کئے ہیں لیکن اگلے ہی دن بنگلہ دیشی بورڈکی جانب سے اپنا ہائی پرفارمنس اسکواڈ پاکستان بھیجنے کی تصدیق نہ کرکے پاکستانی شائقین کی یہ ’’خوش فہمی‘‘بھی دُورکردی۔

بنگلہ دیشی بورڈکے چیف ایگزیکٹو نظام الدین چوہدری نے کہاہے کہ ہمارے بورڈ کے صدر نظم الحسن نے کولمبومیں چیئرمین پی سی بی شہریارخان سے ملاقات میں واضح طورپر کہاہے کہ سیکورٹی خدشات کی وجہ سے ہم اپنی ٹیم پاکستان نہیں بھیج سکتے جبکہ جونیئرٹیم کے ٹورپربھی صرف یہی کہاکہ اس حوالے سے کم امکانات کا جائزہ لیں گے۔

ماضی میں کئی بار ٹورزکا اعلان کرکے آخری موقع پر عدالتی سہارے یا کوئی اور جوازبناکر اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکارکرنے والے بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈپریقین نہیں کیاجاسکتا۔ممکن ہے کہ بنگلہ دیشی بورڈکے صدرنے اپنی جونیئر ٹیم پاکستان بھیجنے کی یقین دہانی کرائی ہو لیکن حالیہ برسوں میں پی سی بی ’ہوائی سیریز‘کی اتنی ’’خوشخبریاں‘‘ سناچکاہے کہ اُن کی جانب سے بنگلہ دیشی جونیئرٹیم کے پاکستان آنے کی خبر پر کامل یقین کرناممکن نہیں رہا۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

شاہد آفریدی ایکبارپھرپاکستان ٹیم میں کھیلیں گے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی ایکبارپھر پاکستان کی گرین شرٹس پہنیں گے،پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے