Clicky

ہوم / ممالک / آسٹریلیا / پاکستان سے تیسرا ٹیسٹ، اہم آسٹریلوی بولر باہر
آسٹریلیا میں پاکستان ٹیم کی شکستوں کا سلسلہ حالیہ دورے میں مزید طویل ہوگیا

پاکستان سے تیسرا ٹیسٹ، اہم آسٹریلوی بولر باہر

آسٹریلیا نے ایک دن قبل ہی پاکستان کے خلاف سڈنی ٹیسٹ کے لئے اپنی فائنل الیون ظاہر کردی ہے۔

آسٹریلیا کی جانب سے پاکستان کے خلاف تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ جیسا کہ توقع کی جارہی تھی کہ آسٹریلیا اس میچ میں دو اسپنرز کھلائے گا ویسا ہی ہوا۔ ناتھن لیون کا ساتھ دینے کے لئے اسٹیو او کیف کا انتخاب کیا گیا ہے۔ ایشٹون ایگر کو فی الحال ہاتھ ملنے پر چھوڑ دیا گیا ہے۔

اسٹیو او کیف کو راستہ دینے کے لئے ایک اہم بولر جیکسن برڈ کی چھٹی گئی ہے جبکہ مچل اسٹارک اور جوش ہیزل ووڈ کام کے بے پناہ بوجھ کے باوجود سڈنی میں پیس اٹیک کی ذمہ داری اپنے کندھوں پر اُٹھائے ہوئے دکھائی دیں گے۔

اسی طرح گزشتہ چار اننگز میں مکمل طور پر ناکام رہنے والے نک میڈنسن کی بھی چھٹی کردی گئی ہے، وہ ان چار اننگز میں فقط 27 رنز جوڑ پائے تھے۔ ان کی جگہ زمبابوے میں جنم لینے والے آل رائونڈر ہلٹن کارٹ رائٹ کو ڈیبیو کا موقع دیا گیا ہے۔ وہ بیگی گرین کیپ پہننے والے 450 ویں کرکٹر ثابت ہوں گے۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

ون ڈے سیریز کا اچھے طریقے سے آغاز کرنا چاہتے ہیں :اظہر علی

برسبن: پاکستان کرکٹ ٹیم ٹیسٹ فارمیٹ میں کلین سوئپ شکست کے بعد ایک روزہ سیریز میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے