Clicky

تازہ ترین خبر
ہوم / اہم موضوعات / پاکستان ٹیم اور شرجیل خان نے نئے ریکارڈقائم کرڈالے

پاکستان ٹیم اور شرجیل خان نے نئے ریکارڈقائم کرڈالے

پاکستان کرکٹ ٹیم ایڈیلیڈکے مقام پر کھیلے گئے پانچویں ون ڈے میچ میں 57رنزکی شکست سے دوچار ہوگئی مگر اُس نے دوریکارڈز بھی قائم کردئیے

پاکستان ٹیم نے 370رنزکے ہدف کے تعاقب میںشعیب ملک کی عدم دستیابی کے سبب دستیاب 9 وکٹوں پر312رنزبنائے جو آسٹریلیامیں میزبان ٹیم کے خلاف 350 سے زائد رنزکے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے کسی بھی ٹیم کا مشترکہ طورپر سب سے بڑامجموعی اسکورہے۔اس سے قبل سری لنکانے ورلڈکپ 2015ء کے دوران 376رنزکے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے تمام وکٹوں کے نقصان پر 312رنزبنائے تھے۔

اُدھر شرجیل خان نے مسلسل تیسرے میچ میں کینگروزکے خلاف ففٹی اسکورکرنے والے پہلے پاکستانی بیٹسمین ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔اُن کے علاوہ صرف بابراعظم اور عمراکمل کو کینگروز کے خلاف ایک سیریز میں ایک سے زائدففٹی پلس اسکورکرنے کا اعزاز حاصل ہوسکاہے۔

شرجیل خان ایک بار پھر اچھے آغاز کو سنچری میں تبدیل کرنے سے محروم رہ گئے، اس بار انہوں نے 69 بالز پر 79 رنز اسکور کئے۔ اس دوران انہوں نے 9 بالز کو زمینی اور 2 کو فضائی راستے سے بائونڈری پار کرائی۔

شرجیل کا یہ 25 ون ڈے میچز میں چھٹا ففٹی پلس اسکور ہے، اس دوران انہوں نے صرف ایک مرتبہ ہی سنچری بنائی جب انہوں نے آئرلینڈ کے خلاف 152 رنز اسکور کئے تھے۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

پاک -ویسٹ انڈیزکے پہلے روز3اہم ریکارڈزٹوٹ گئے

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان جمیکا میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ کا پہلا دن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے