Clicky

ہوم / ممالک / آسٹریلیا / بھرپورفائٹ کے بعد پاکستان کوشکست

بھرپورفائٹ کے بعد پاکستان کوشکست

پاکستان کرکٹ ٹیم نے ایڈیلیڈمیں کھیلے گئے پانچوین ون ڈے میچ میں بھرپورفائٹ کرتے ہوئے میچ کو دلچسپ بنایامگر وہ 57رنزکی سے ہارگئی۔

ایڈیلیڈمیں کھیلے گئے آخری ون ڈے میچ میں 370رنزکے ہدف کے تعاقب میں پاکستان ٹیم نے ریٹائرڈہرٹ ہونے والے شعیب ملک کی خدمات سے محرومی کے باوجود 312/8رنزبناڈالے جو آسٹریلیامیں میزبان ٹیم کے خلاف 350سے زائد رنزکے ہدف کے تعاقب میں کسی بھی ٹیم کی جانب سے بنایاگیامشترکہ طورپر سب سے بڑااسکورہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کو 10کے مجموعی اسکورپرکپتان اظہرعلی کی وکٹ گنوانے کے بعد شرجیل خان اور بابراعظم کی جانب سے بھرپور شراکت ملی جنہوں نے دوسر ی وکٹ پر130رنزکی شراکت قائم کرکے میچ کو یکطرفہ ہونے سے بچایا۔بعدازاں شرجیل خان 69 گیندوں پر 9چوکوں اوردوچھکوں کی مددسے 79رنزبناکرآئوٹ ہوگئے۔

بابراعظم سات چوکوں اور ایک چھکے کی مددسے100رنزبناکرظہیرعباس کے بعد کینگروزکے خلاف سنچری اسکورکرنے والے دوسرے پاکستانی بلے باز ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔بعدازاں عمراکمل نے 40گیندوں پر46رنزکی عمدہ اننگز کھیلی۔جس کے سبب پاکستان ٹیم دستیاب 9 وکٹوں پر 49.1 اوورزمیں 213/9 رنزبنانے میں کامیاب رہی۔

مچل اسٹارک نے چار وکٹیں حاصل کیں جبکہ پیٹ کمنز دو وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

وارنر پہلی بارنمبرون بیٹسمین بن گئے،بابراعظم اور شرجیل کی ترقی

پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کے اختتام پر جاری ہونیوالی رینکنگ میں ڈیوڈ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے