Clicky

ہوم / ممالک / پاکستان / ملبورن کی وہ روایتیں جو آج ٹوٹ گئیں

ملبورن کی وہ روایتیں جو آج ٹوٹ گئیں

فتح کا طویل وقفہ ختم: یہ آسٹریلیاکے خلاف ملبورن میں 1985ء کے بعد پہلی جبکہ مجموعی طورپرکینگروزکے خلاف2005ء کے بعد پہلی ون ڈے فتح ہے۔

آسٹریلیاکاکم ترین اسکور: 220 کینگروزکا پاکستان کے خلاف گزشتہ پندرہ سالوں میں کم ترین اسکور ہے۔اس سے قبل اس سے کم اسکورپروہ آخری بار 19جون 2002ء کو برسبین کے مقام پر 165رنزپر آل آئوٹ ہوئی تھی۔ان دونوں کم تراسکورکے درمیانی حصے میں آسٹریلیاکا گرین شرٹس کے خلاف ایک مکمل اننگزمیں کم ترین اسکور 237رنزتھا جو اُس نے 4فروری2005ء کو ملبورن ہی کے مقام پر بنایاتھا

ملبورن میں چھوٹے اسکورزکی روایت برقرار: آسٹریلوی ٹیم 220 رنز پر ڈھیرہوکر اس وینیوپر پاکستا ن کے خلاف چھوٹے اسکورزپر کم آئوٹ ہونے کی اپنی روایت نہ توڑ سکی۔ اس گرائونڈپر میزبان سائیڈ گرین شرٹس کے خلاف کبھی بھی 260رنز سے بڑامجموعہ حاصل نہیں کرسکی ہے۔

یوں پاکستان واحد ٹیم ہے جس کے خلاف کینگروزملبورن کے مقام پر کبھی بھی 260سے زائد رنزنہیں بناسکے ہیں۔

وکٹوں کے اعتبار سے بڑی پاکستانی فتح: پاکستان نے ملبورن کے مقام پر کھیلے گئے سیریزکے دوسرے ون ڈے میچ میں چھ وکٹوں سے فتح حاصل کی جو آسٹریلیامیں کھیلے گئے کسی بھی میچ میں وکٹوں کے مارجن کے اعتبار سے پاکستان کی میزبان سائیڈ کے خلاف مشترکہ طورپر سب سے بڑی فتح ہے۔

حفیظ معمرترین پاکستانی کپتان بن گئے: پاکستان نے آسٹریلیاکے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں ریگولر کپتان اظہر علی کی غیرموجودگی میں قیادت کی ذمہ داری محمد حفیظ کو سونپی جس سے وہ ون ڈے کپتانی کا ڈیبیو کرنے والے معمر ترین پاکستانی کپتان بن گئے ۔

انہوں نے 36سال اور 90 دن کی عمر میں قومی ٹیم کی قیادت کی جبکہ اس سے قبل یہ قومی ریکارڈ سابق فاسٹ بولر سرفراز نوازکے نام تھاجس نے 1984ء میں 35سال اور 116 دن کی عمر میںپاکستان ون ڈے ٹیم کی قیادت سنبھالی تھی۔

ہفتے کھیلے جانے والے میچوں میں بننے اور ٹوٹنے والے ریکارڈزکی مکمل تفصیل ’ اسپورٹس لنک‘ میگزین میں ملاحظہ کریں

پاکستانی اوپنرکی ملبورن میں دوسری بڑی اننگز: محمد حفیظ کے 72رنز کسی بھی پاکستانی اوپنر کی ملبورن میں دوسری بڑی انفرادی اننگزہے جس کے آگے اب صرف محسن خان ہیں جنہوں نے 1985ء میں 81رنزکی اننگزکھیلی تھی۔

محمد حفیظ عمران خان کے بعد دوسرے نمبرپرآگئے : محمد حفیظ کے 72رنز محض عمران خان کے بعد کسی بھی پاکستانی کپتان کے آسٹریلیامیں دوسرے زیادہ رنزہیں۔عمران خان نے 1990ء میں برسبین کے مقام پر 82رنزبناکر یہ اعزاز حاصل کیاتھا ۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

ایک میچ میں2نروس نائنٹیز،یاسرشاہ دوسری اننگزکابادشاہ[ریکارڈز]

پاکستان اور ویسٹ انڈیزکے درمیان برج ٹائون میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں مصباح …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے