Clicky

تازہ ترین خبر
ہوم / اہم موضوعات / پاکستان کی دوسری ٹیسٹ رینکنگ کس طرح بچ سکتی ہے؟

پاکستان کی دوسری ٹیسٹ رینکنگ کس طرح بچ سکتی ہے؟

نیوزی لینڈکے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست کھانے کے بعد عالمی نمبر2پاکستان کی پوزیشن خطرے سے دوچار ہوچکی ہے۔

اگرپاکستان ٹیم سیریزکا دوسرا ٹیسٹ میچ بھی ہارجاتی ہے تو ممکنہ طورپر وہ تین درجے گراوٹ کا شکار ہوکر پانچویں نمبرپر جاسکتی ہے جبکہ اگروہ ہملٹن میں شیڈول کیویزکے خلاف دوسراٹیسٹ ڈراکراکرسیریزمیں صفر،ایک سے شکست بھی کھا جاتی ہے تب بھی اُس کی دوسری پوزیشن محفوظ رہ سکتی ہے تاہم اس کیلئے اُسے آسٹریلیاوافریقہ سے عمدہ کھیل کی توقع لگانا ہوگی۔

اگر جنوبی افریقہ اور آسٹریلیاکے درمیان سیریزکا تیسرااورآخری ٹیسٹ ڈراہوگیاتھا تو سیریزمیں ایک میچ کے مارجن سے شکست کے باوجود پاکستان کی دوسری پوزیشن محفوظ ہو سکتی ہے۔وگرنہ جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا میں سے جو بھی سیریزکا تیسرا ٹیسٹ جیتے گی،وہ پاکستان کی جگہ دوسرے نمبرپر براجمان ہوجائیگی ۔اس صورت میں انگلینڈکی بھی بھارت کے خلاف کم دو میچوں کے مارجن سے شکست ضروری ہوگی۔

دوسری جانب،اگر پاکستان ٹیم سیریزکا دوسرا ٹیسٹ جیت کر سیریز1-1 سے برابر کردیتی ہے توماسوائے انگلینڈکی بھارت کیخلاف فتح کے(جوانتہائی مشکل ہے) دیگر جاری دونوں سیریزکا کوئی بھی نتیجہ پاکستان کی دوسری پوزیشن کو ہلا نہیں سکے گا۔

(نوٹ: یہ پیشگوئیاں آئی سی سی کے پیشگوئی رینکنگ نظام کے تحت ہی کی گئی ہیں جن میں ردوبدل کی ذمہ داری ‘کرکٹ اُردو‘پرعائد نہیں ہوگی)

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

پاکستان کی پانچویں ٹیسٹ رینکنگ بھی خطرے میں پڑگئی

ویسٹ انڈیزکے خلاف یواے ای ٹیسٹ سیریزکا آخری ٹیسٹ میچ ہارنے کے بعد اگلے لگاتار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے