Clicky

تازہ ترین خبر
ہوم / اہم موضوعات / ٹیسٹ سیریزپاکستان کی رینکنگ میں کیاتبدیلی لائیگی؟

ٹیسٹ سیریزپاکستان کی رینکنگ میں کیاتبدیلی لائیگی؟

پاکستان اور ویسٹ انڈیزکے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کل سے شروع ہورہی ہے جس میں پاکستان کو اپنی پانچویں پوزیشن بچانے کیلئے سیریز جیتنا لازمی ہوگا۔

کل (22 اپریل) سے شروع ہونے والی تین ٹیسٹ میچوں کی پاک-ویسٹ انڈیز سیریز کے آغاز سے قبل پاکستان ٹیم آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں 97پوائنٹس کے ساتھ پانچویں جبکہ میزبان ویسٹ انڈین ٹیم 69 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں نمبرپر موجود ہے۔

پاکستان کیلئے اس ٹیسٹ سیریز میں کسی بھی نتیجے کی صورت میں بھی اپنی رینکنگ بہتر بنانے کا موقع موجود نہیں ہے جو تین صفر سے کلین سوئپ کرکے بھی اپنی جیب میں صرف دوپوائنٹس کا ہی اضافہ کرسکتی ہے تاہم اس صورت میں اُس کا عالمی نمبر چارانگلینڈ سے فاصلہ صرف دو پوائنٹس باقی رہ جائے گا۔

دو،صفر سے فتح اُسے ایک پوائنٹ دلائے گی جبکہ ایک صفر سے کامیابی کی صورت میں پاکستان ٹیم صرف اپنی پانچویں پوزیشن اور97پوائنٹس ہی محفوظ رکھ پائے گی۔

دوسری جانب، سیریزمیں کسی بھی مارجن سے شکست حتیٰ 1-1 سے برابری کی صورت میں بھی پاکستان کو ایک درجہ تنزلی کا شکارہوکر چھٹے نمبرپر جانا پڑے گا ۔ تین صفر سے کلین سوئپ کی صورت میں وہ دو درجہ تنزلی کا شکارہوکر ساتویں نمبرپر بھی جاسکتی ہے تاہم اس کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے۔

ایک صفر سے ناکامی کی صورت میں پاکستان کو پانچ پوائنٹس جبکہ دو صفر کی ناکامی کی صورت میں چھ پوائنٹس گنوانا پڑیں گے۔ (بشکریہ: اسپورٹس لنک)

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

جمیکا ٹیسٹ : 11اوورزکے کھیل میں 4 ریکارڈزٹوٹ گئے

پاکستان اور ویسٹ انڈیزکے درمیان جمیکا میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روزبارش کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے