Clicky

ہوم / اہم موضوعات / پاکستان کیلئے دوبارہ ٹیسٹ رینکنگ میں ترقی کا موقع

پاکستان کیلئے دوبارہ ٹیسٹ رینکنگ میں ترقی کا موقع

بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی ہوم سیریزمیں کلین سوئپ کرکے پاکستان کی جگہ پانچویں نمبرپر پہنچنے والی کیوی ٹیم کے سرپر ایک بارتنزلی کا خطرہ منڈلانے لگاہے۔

نیوزی لینڈکومارچ میں جنوبی افریقہ کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی ہوم سیریز کی میزبانی کرنی ہے جس میں اُس کی فتح کے امکانات انتہائی معدوم دکھائی دیتے ہیں۔نیوزی لینڈنے1992ء میں جنوبی افریقہ کی انٹرنیشنل کرکٹ واپسی کے بعد سے اپنے ملک میں پروٹیزکے کھیلی گئی ساتوں ٹیسٹ سیریزمیں شکست کھائی ہے۔

کیویز کے دیس میں کھیلی گئی گزشتہ سات ٹیسٹ سیریزمیں نیوزی لینڈنے جنوبی افریقہ کیخلاف20 ٹیسٹ میچوں میں صرف ایک ہی فتح حاصل کی ہے جو1994ء میں حاصل کی تھی۔جس کے بعد اگلی چھ کی چھ سیریزمیں اُسے کوئی فتح حاصل نہیں ہوسکی۔

اس ریکارڈکومدنظر رکھتے ہوئے حالیہ دورۂ نیوزی لینڈمیں بھی جنوبی افریقہ کی فتح کا امکان زیادہ ہے۔پروٹیزکسی بھی مارجن سے نیوزی لینڈکو ہرانے میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو کیویز ایک درجہ تنزلی کا شکار ہوجائے گی جس کا براہ راست فائدہ پاکستان ٹیم کو ہوگا جو ایک درجہ ترقی پاکرواپس دوبارہ پانچویں نمبرپر آجائیگی تاہم اُسے یہ پوزیشن بچانے کیلئے دورۂ ویسٹ انڈیزمیں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرناہوگا۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

پاکستان تینوں فارمیٹس کی ٹاپ5 ٹیموں سے باہر

بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی کلین سوئپ مکمل کرکے نیوزی لینڈنے پاکستان …

3 تبصرے

  1. Pakistan team ki saliction merat per nhi hai Muhammad asif ko phi Chance milna chye

  2. Pakistan team ko nehayat sakht training ki zarorat hai

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے