Clicky

ہوم / اہم موضوعات / پاکستانی نگاہیں برے ’افسانے‘ کے بہتر اختتام پرمرکوز
حالیہ عرصے میں کروڑوں روپے خرچ کرنے کے باوجود پاکستانی فیلڈرز کی مہارت میں بہتری کے کوئی آثار دکھائی نہیں دے رہے

پاکستانی نگاہیں برے ’افسانے‘ کے بہتر اختتام پرمرکوز

مشکل ترین ٹور میں گرین شرٹس دوسری کامیابی کا منہ دیکھنے کی آج بھرپور کوشش کریں گے۔

ہمیشہ کی طرح اس بار بھی نتائج کے حوالے سے پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورہ آسٹریلیا برا رہا مگر گزشتہ کچھ ٹورز سے اس لحاظ سے بہتر ثابت ہوا کہ اس میں کم سے کم ایک ون ڈے میں کامیابی ہاتھ آچکی اور اب دوسری فتح پر مرکوز ہے۔

آسٹریلیا کے ساتھ سیریز کا آخری میچ آج( جمعرات کو )ایڈیلیڈ اوول پر کھیلا جارہاہے۔ جس میں پاکستان ٹیم بحالی وقار کے لئے آخری بار ہاتھ پائوں ماررہی ہے۔

پہلے ہی سیریز گنوانے والی پاکستان ٹیم میں پانچویں ون ڈے میچ کیلئے ایک تبدیلی کی گئی ہے، عمادوسیم کی جگہ وہاب ریاض کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیاہے۔

دوسری جانب میزبان ٹیم بھی ’یوم آسٹریلیا‘ پر اپنے شائقین کو جیت کا تحفہ دینے کی خواہاں ہے۔ بلی اسٹین لیک ٹیم کے ہمراہ ایڈیلیڈ آئے ہی نہیں تھے وہ ایک روز قبل ہی ایرون فنچ اور شان مارش کے ساتھ نیوزی لینڈ جارہے ہیں۔آخری میچ کیلئے آسٹریلوی ٹیم میں بھی ایک تبدیلی کی گئی ہے،اوپنر عثمان خواجہ کی جگہ آل رائونڈر جیمز فائولکنرکو کھلایاگیاہے۔

آسٹریلیا ورلڈ کپ 2015 کے اس میچ کے بعد ایڈیلیڈ میں پہلی بار ون ڈے کھیلے گا جس میں وہاب ریاض نے شین واٹسن کو خطرناک اسپیل کرایا تھا۔

ایڈیلیڈ اوول آسٹریلیا کا ایک طرح سے مایوس کن ون ڈے وینیو ہے جہاں پر گزشتہ 7 میچز میں سے اسے صرف تین میں ہی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

گلین میکسویل کو 2 ہزار ون ڈے رنز مکمل کرنے کے لئے مزید 76 رنز درکار ہیں، فی الحال کوئی بھی بیٹسمین میکسویل کے 125.91 کے اسٹرائیک ریٹ سے زیادہ کے ساتھ 2 ہزار رنز تک نہیں پہنچ سکا ہے۔

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

اظہرعلی پرایک میچ کی پابندی عائد

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ون ڈے کپتان اظہرعلی پر ایڈیلیڈمیں آسٹریلیاکے خلاف کھیلے گئے آخری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے