Clicky

تازہ ترین خبر
ہوم / ممالک / پاکستان / آج پاکستان کیلئے عالمی 3 ٹیم بننے کا موقع

آج پاکستان کیلئے عالمی 3 ٹیم بننے کا موقع

پاکستان کرکٹ ٹیم آج ٹرینیڈاڈ کے مقام پر میزبان ویسٹ انڈیزکے خلاف چوتھے ٹوئنٹی20میچ میں مدمقابل ہوگی جس میں فتح حاصل کرکے وہ نہ صرف سیریز اپنے نام کرلے گی بلکہ آئی سی سی ٹوئنٹی20 رینکنگ میں تیسرے درجے پر بھی براجمان ہوسکتی ہے۔

پاکستان ٹیم ویسٹ انڈیزکے خلاف حالیہ سیریزکے پہلے دونوں میچز جیت کر دودرجے ترقی کرکے چھٹے سے چوتھے نمبرپر آچکی ہے جبکہ مزید ایک فتح اُسے تیسرے نمبرپر بھی پہنچاسکتی ہے۔آج فتح کی صورت میں پاکستان جنوبی افریقہ سے برابر پوائنٹس(117)کے باوجود اعشاریاتی فرق کی بدولت تیسرے نمبرپر براجمان ہوجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:   نیوزی لینڈ-افریقہ ٹیسٹ ڈرا، پاکستان کی ترقی

اس کے بعد اگر گرین شرٹس نے چوتھے ٹوئنٹی20میچ میں بھی فتح حاصل کرلی تو وہ مزیدایک پوائنٹ حاصل کرکے 118 پوائنٹس کے ساتھ اپنی تیسری پوزیشن محفوظ بنالے گا۔اس صورت میں اُس کا عالمی نمبر2بھارت سے فاصلہ صرف چھ پوائنٹس باقی رہ جائے گا۔

دوسری جانب، اگر پاکستان ٹیم تیسرے ٹوئنٹی20میچ میں ناکامی سے دوچار ہوتی ہے تب بھی اُس کی تنزلی کا امکان کم ہے لیکن آخری دونوں میچز ہارنے کی صورت میں وہ دو درجہ تنزلی کا شکارہوکر واپس چھٹے نمبرپر آسکتی ہے۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹوئنٹی 20 سیریز جیت لی

پاکستان کرکٹ ٹیم نے چوتھے ٹوئنٹی 20 میچ میں حریف ٹیم کے ابتدائی چھ کھلاڑیوں …

ایک تبصرہ

  1. muhammad uzair

    Him Itni der se kop jaty hen???????
    Jb azhar Ali kp captain muqarar kia gya kia bord aficils ni janty thy wo captain k ly ahal ni he ?????
    Kia azhar kp fargh krny k ly teem ka AU’s se harna zrori h kia wqar Yonus ko coaching k se btany k ly t20 world m nkam hona zrori h ,kia misba up haqeu ko retair hony k ly batting m nkami zrori h???
    Him kio Tim py fesly ni kar path,

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے