Clicky

ہوم / آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2017ء / چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستانی اسکواڈکا اعلان، کامران باہر

چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستانی اسکواڈکا اعلان، کامران باہر

پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے یکم جون سے انگلینڈمیں کھیلی جانے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2017ء کیلئے اپنے پندرہ اسکواڈ کا اعلان کردیاہے۔

ویسٹ انڈیزکے خلاف گزشتہ ون ڈے سیریزمیں حصہ لینے والے پلیئرزمیں سے کامران اکمل، آصف ذاکر اور محمد اصغر کو ڈراپ کردیا گیاہے جبکہ حسب ِ توقع اور اطلاعات عمر اکمل اور اظہر علی کی واپسی ہوئی ہے۔

چیمپئنز ٹرافی کا آغاز یکم جون سے انگلینڈ میں ہوگا اورقومی ٹیم اپنا پہلا میچ 4 جون کو بھارت کے خلاف کھیلے گی، گرین شرٹس کا 7 جون کو جنوبی افریقہ اور12 جون کو سری لنکا سے سامنا ہوگا۔اس سے قبل وہ 27اور29مئی کو ایجبسٹن کے مقام پر بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ کے خلاف وارم اپ میچز بھی کھیلے گی۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2017ء کیلئے پاکستانی اسکواڈ:

سرفرازاحمد (کپتان)
اظہر علی
بابر اعظم
شعیب ملک
احمد شہزاد
فخر زمان
محمد حفیظ
عمر اکمل
عماد وسیم
شاداب خان
فہیم اشرف
محمد عامر
حسن علی
وہاب ریاض
جنید خان

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

چیمپئنز ٹرافی کا اہم ریکارڈشاہدآفریدی کے نام

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2017ء کی آمد آمد ہے۔اس حوالے سے قارئین کویہ جان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے