Clicky

ہوم / ممالک / آسٹریلیا / پاکستان ٹیم آسٹریلیامیں10سال بعد پہلی فتح کی متلاشی

پاکستان ٹیم آسٹریلیامیں10سال بعد پہلی فتح کی متلاشی

پاکستان کرکٹ ٹیم آج (جمعہ)برسبین کے مقام پرآسڑیلیاکے خلاف پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کا آغاز کرچکی ہے جسے کینگروزکے دیس میں دس سال بعد پہلی فتح حاصل اورون ڈے رینکنگ میں ٹاپ 8 ٹیموں میں اپنی پوزیشن مضبوط کرنے کا چیلنج درپیش ہے۔

یہ حقیقت ہے کہ پاکستان ٹیم آسٹریلیا میں2002ء کے بعدسے کھیلے گئے گیارہ ون ڈے میچوں میں صرف ایک فتح حاصل کرپائی ہے جبکہ فیملی وجوہات کی بناء پر اُس کے ریگولر وکٹ کیپر سرفرازاحمد اور فاسٹ بولر محمد عرفان بھی وطن واپس لوٹ چکے ہیںلیکن اس کے باوجود کم تجربہ کارکینگرواسکواڈکو دیکھتے ہوئے پاکستانی ٹیم اور شائقین کی اُمیدیں بڑھ گئی ہیں۔

ٹیمیں:
کینگروز کے دیس سے موصولہ اطلاعات کے مطابق آسٹریلوی ٹیم سے ڈراپ ہونے والے آئرون فنچ کی جگہ ٹریوس ہیڈ، ڈیوڈوارنرکے ساتھ اننگزکا آغاز کررہے ہیں جن کے ساتھ مڈل آرڈر بلے باز کرس لئن اور فاسٹ بولر بیلے اسٹنلیک بھی ون ڈے ڈیبیوزکرچکے ہیں ۔ میتھیوویڈکے بارے میں نامناسب الفاظ کے سبب ٹیم سے باہر کئے جانے والے جارح مزاج بلے باز گلن میکسویل نئے سال میں پرانے تنازعات بھلاکر پلیئنگ الیون میں شامل کئے گئے ہیں۔

ورلڈکپ2015ء کے کوارٹرفائنل کے بعد عمراکمل پہلی بار پاکستان کی ون ڈے ٹیم میں شامل کئے گئے ہیں جنہوں نے پریکٹس میچ میں کرکٹ آسٹریلیا الیون کے خلاف 39 گیندوں پر 54رنزبناکر بہترین فارم کا ثبوت دیاہے۔سرفراز احمد کی جگہ محمد رضوان جبکہ شعیب ملک کی جگہ محمد حفیظ کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

تاخیر سے اسکواڈ میں شامل کئے جانے والے محمد حفیظ کے علاوہ محمد نوازکو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے البتہ بنگلہ دیش پریمیئرلیگ میں شاندار کارکردگی دکھاکر محمد عرفان کے متبادل کے طورپرآسٹریلیا پہنچنے والے جنید خان کو پلیئنگ الیون میں شامل نہیں کیا گیاہے۔

  • کچھ اہم ریکارڈزاورحقائق:
    پاکستان 2005ء کے بعد سے آسٹریلیامیں میزبان سائیڈکے خلاف کوئی ون ڈے میچ نہیں جیتاجبکہ مجموعی طورپر کینگروز پاکستان کے خلاف گزشتہ 20میں سے 16ون ڈے میچز جیت چکے ہیں۔
  • پاکستان کو ساتویں پوزیشن حاصل کرنے میں آسٹریلیامیں یہ سیریز جیتنے کی ضرورت ہے۔
  • گلن میکسویل گزشتہ سال جون میں ویسٹ انڈیزمیں ٹرائنگولر سیریزکے بعد پہلی بار ون ڈے میچ کھیل رہے ہیں ۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

ایک میچ میں2نروس نائنٹیز،یاسرشاہ دوسری اننگزکابادشاہ[ریکارڈز]

پاکستان اور ویسٹ انڈیزکے درمیان برج ٹائون میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں مصباح …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے