Clicky

ہوم / ممالک / پاکستان / پاکستان کی آخری فتح ’’آثارِقدیمہ‘‘کی نشانی بن گئی

پاکستان کی آخری فتح ’’آثارِقدیمہ‘‘کی نشانی بن گئی

پاکستان کرکٹ ٹیم 2005ء کے بعد آسٹریلیاکے خلاف اُن کے دیس میں کوئی ون ڈے میچ نہیں جیت سکی ہے جسے شائقین کرکٹ انوکھے انداز میں یاد کرنے لگے ہیں۔

سوشل میڈیا جہاں شائقین کو اپنی بھڑاس نکالنے کا موقع ملتا ہے، وہاں پاکستان کی حالیہ شکستوں پر انوکھے تبصرے کئے جارہے ہیں۔ایک بلاگر نے لکھاہے کہ ’’ ہمارے والدین کو بھی صحیح طرح سے یادنہیں کہ ہم آسٹریلیامیں آخری بار کب اور کیسے جیتے تھے‘‘

عبدالرزاق کے آل رائونڈر کھیل کی بدولت پاکستان نے آخری بار 30 جنوری 2005ء کو آسٹریلیاکو اُن کے ملک میں ہرایاتھا
عبدالرزاق کے آل رائونڈر کھیل کی بدولت پاکستان نے آخری بار 30 جنوری 2005ء کو آسٹریلیاکو اُن کے ملک میں ہرایاتھا

ایک نے لکھاہے کہ ’’ جب پاکستان نے آخری بار کینگروزکو اُن کے دیس میں ہرایاتھا تو پاکستان میں ایک،دو اور پانچ روپے کے سکوں کے بجائے کاغذ کے نوٹ ہوتے تھے‘‘

ایک صحافی نے ٹوئٹرپر لکھاکہ ’’ جب پاکستان نے آخری بار کینگروزکو ہرایاتھا تو واٹس اَپ،آئی فون،آئی پیڈ،اینڈرائڈ، فورجی،اسنیپ چیٹ،انسٹاگرام حتیٰ کہ ٹوئٹرکا وجودتک نہ تھا‘‘

واضح رہے کہ پاکستا ن نے آخری بار 30جنوری 2005ء کو پرتھ کے مقام پر آسٹریلیاکو اُن کے دیس میں ہرایاتھا جس میں عبدالرزاق کی چاروکٹوں کے سبب آسٹریلیاکو 265رنزپرآئوٹ کرنے کے بعد یوسف کے 72اور عبدالرزاق کے دو چوکوں اور دو چھکوں سے مزین ناقابل شکست *63رنزکی بدولت مقررہ ہدف 48ویں اوورمیں عبورکرکے سات وکٹوں سے فتح حاصل کی تھی ۔ عبدالرزاق کو اس میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیاگیاتھا۔

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

اظہرعلی پرایک میچ کی پابندی عائد

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ون ڈے کپتان اظہرعلی پر ایڈیلیڈمیں آسٹریلیاکے خلاف کھیلے گئے آخری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے