Clicky

ہوم / آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2017ء / چیمپئنز ٹرافی سے قبل پاکستان کابنگلہ دیش وآسٹریلیاسے ٹاکرا

چیمپئنز ٹرافی سے قبل پاکستان کابنگلہ دیش وآسٹریلیاسے ٹاکرا

پاکستان کرکٹ ٹیم جون میں انگلینڈ میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے رائونڈمیچوں سے قبل بنگلہ دیش اور آسٹریلیا کا سامناکرے گی جس کے خلاف اُس کے وارم اَپ میچز شیڈول ہوگئے ہیں۔

پاکستان ٹیم 27مئی کو پہلا وارم اپ میچ بنگلہ دیش کے خلاف ایجبسٹن کے مقام پر کھیلے گی جس کے بعد اسی گرائونڈپر دو دن کے بعد یعنی 29مئی کو آسٹریلیاکے مدمقابل آئے گی۔یہ دونوں میچز پاکستانی وقت کے مطابق ڈھائی بجے شروع ہوں گے۔

واضح رہے کہ یکم جون سے شروع ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ 4جون کو روایتی حریف بھارتی ٹیم کے خلاف ایجبسٹن میں کھیلے گی جس کے بعد 7جون کو جنوبی افریقہ اور 12جون کو سری لنکا کے مدمقابل آئے گی۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

چیمپئنز ٹرافی کا اہم ریکارڈشاہدآفریدی کے نام

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2017ء کی آمد آمد ہے۔اس حوالے سے قارئین کویہ جان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے