Clicky

ہوم / ممالک / آسٹریلیا / وارم اپ میچ، پاکستان کے 334 رنز، بابر اعظم نروس نائنٹیز کا شکار

وارم اپ میچ، پاکستان کے 334 رنز، بابر اعظم نروس نائنٹیز کا شکار

کرکٹ آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے پریکٹس میچ میں بابراعظم، شرجیل اور عمر اکمل نے ففٹیاں جڑدیں

کرکٹ آسٹریلیا الیون نے برسبین میں ون ڈے پریکٹس میچ کا ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی اور تیسرے ہی اوورمیں ایک کامیابی بھی سمیٹی جب اوپنر کے طور پر میدان میں اترنے والے اسد شفیق صرف 4 رنز پر آئوٹ ہوگئے۔

دوسری وکٹ 95 کے مجموعے پر گری جب شرجیل خان رن آئوٹ ہوئے۔ انہوں نے صرف 39 بالز پر 11 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 62 رنز بنائے۔ شعیب ملک نے 49 رنز کے لئے 60 گیندوں کا سامنا کیا، ایک چھکا اور 4 چوکے بھی جڑے۔عمر اکمل نے اپنے انتخاب کو درست ثابت کرنے کے لئے صرف 39 بالز پر دو چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 54 رنز اسکور کیے۔

بابر اعظم نے عمدہ بیٹنگ کی مگر بدقسمتی سے سنچری نہ بنا پائے، 98 رنز پر وکٹ گنوانے سے قبل وہ 12 مرتبہ گیند کو بائونڈری کی سیر کرانے میں کامیاب رہے۔ کپتان اظہر علی آخر میں آئے اور صرف ایک گیند کا سامنا کیا۔ اس طرح پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 334 رنز بناکر کرکٹ آسٹریلیا الیون کو 335 رنز کا ہدف دیا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیاکے درمیان پانچ ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز13 جنوری سے شروع ہوگی ۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

فکسنگ اسکینڈل:الزامات لگانے والے خود پھنس گئے

پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ ’پانامہ اسکینڈل‘سے بھی بڑا کیس بن گیا ہے جس میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے