Clicky

ہوم / اہم موضوعات / ٹیسٹ رینکنگ :پاکستان ٹیم کی پانچویں درجے پر تنزلی

ٹیسٹ رینکنگ :پاکستان ٹیم کی پانچویں درجے پر تنزلی

پاکستان کرکٹ ٹیم سڈنی ٹیسٹ ہارکر آسٹریلیاکے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریزمیں کلین سوئپ سے دوچار ہوگئی ہے جس کی بدولت وہ آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں دودرجے تنزلی کاشکارہوکر پانچویں نمبرپر آگئی ہے۔

واضح رہے کہ انگلینڈکی دورۂ بھارت میں صفر،چارسے شکست کے سبب اُسے دو درجے تنزلی کا سامناکرناپڑاتھاجس کی وجہ سے پاکستان اورآسٹریلیا ایک ایک درجہ ترقی کرکے یکساں پوائنٹس(102)کے ساتھ بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبرپر آگئی تھیں۔ان دونوں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریزکی فاتح ٹیم کو دوسرے نمبرپر براجمان ہوناتھا۔

پاکستان ٹیم حسب ِ توقع آسٹریلیامیں صفر ،تین کی بدترین شکست سے دوچار ہوئی جس کا خمیازہ اُسے پانچ پوائنٹس کی کٹوتی اور دودرجے تنزلی کی صورت میں بھگتنا پڑا۔اب 97پوائنٹس کے ساتھ آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پانچویں نمبرپر موجود پاکستان ٹیم چھٹے اور ساتویں درجے کی نیوزی لینڈ اور سری لنکن ٹیموں سے صرف ایک ایک پوائنٹ آگے ہے۔ کیویز اور آئی لینڈز96،96پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب چھٹے اور ساتویں نمبرپر موجود ہیں۔

دوسری جانب، آسٹریلوی ٹیم کواپنے سے ایک درجہ اوپرکی ٹیم کے خلاف ہوم سیریزمیں کلین سوئپ کرنے کا صلہ سات پوائنٹس کی صورت میںملاہے جس کی بدولت اب وہ109پوائنٹس کے ساتھ آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں دوسرے نمبرپر آگئی ہے تاہم وہ 120پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبرپرموجود بھارتی ٹیم سے اب بھی کوسوں دورہے۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

پاکستان کیلئے دوبارہ ٹیسٹ رینکنگ میں ترقی کا موقع

بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی ہوم سیریزمیں کلین سوئپ کرکے پاکستان کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے