Clicky

تازہ ترین خبر
ہوم / اہم موضوعات / پاکستان ٹیم دوسراٹیسٹ بھی ہارگئی

پاکستان ٹیم دوسراٹیسٹ بھی ہارگئی

نیوزی لینڈکے بولروں نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں 138رنز سے ہراکر اپنی ٹیم کو سیریز دو،صفر سے جتوادی ہے۔

میچ کے پانچویں روزپاکستان کو فتح کیلئے مزید368رنزدرکار تھے جس کی تمام وکٹیں باقی تھیں۔اس موقع پر اوپنرز سمیع اسلم اور اظہرعلی نے 60اوورزبیٹنگ کرکے اپنی ٹیم کو 131رنزکا اوپننگ اسٹینڈ فراہم کیا ۔بعدازاں اظہرعلی 58رنزبناکر آئوٹ ہوئے تو کوئی دوسرا بلے باز زیادہ دیر تک سمیع اسلم کا ساتھ نہ دے سکا۔

91رنزبنانے والے سمیع اسلم کے آئوٹ ہوجانے کے بعد پاکستان ٹیم کی وکٹیں خزاں کے پتوں کی طرح گرنے لگیں ،بعد میں آنے والا کوئی بھی بیٹسمین 20رنز تک نہ پہنچ سکا۔ سیریزمیں پہلی بارڈبل ڈیجٹ تک پہنچنے والے یونس خان 11 رنزبناسکے۔

پاکستان ٹیم کی ساتویں،آٹھویں اور نویں وکٹیں محض تین بالزکے فرق سے گریںجس کی بدولت پوری ٹیم اننگز کے 93 ویں اوورمیں 230رنزپرآئوٹ ہوگئی۔نیوزی لینڈکی جانب سے نیل واگنرنے سب سے زیادہ تین،ٹم سائوتھی اور مچل سیٹنر نے 2، 2وکٹیں حاصل کیں۔

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

بڑے اہداف کے تعاقب کی پاکستانی تاریخ

ہملٹن ٹیسٹ کے چوتھے روز313/5رنزپر اپنی دوسری اننگز ڈیکلیئرکرکے نیوزی لینڈنے پاکستان کو 369رنزکا ہدف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے