Clicky

ہوم / اہم موضوعات / پاکستان ٹیم نے بھارت کو3ریکارڈز سے محروم کردیا

پاکستان ٹیم نے بھارت کو3ریکارڈز سے محروم کردیا

پاکستان کرکٹ ٹیم نے حالیہ دورۂ ویسٹ انڈیزمیں کھیلی گئی تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے دوران میزبان ٹیم کو ہرانے کے ساتھ ساتھ روایتی حریف بھارت کو بھی کئی اعزازات اور ریکارڈز سے محروم کردیاہے جن میں سے سب سے اہم ون ڈے فتوحات کا ریکارڈ ہے۔

تیسرے ون ڈے میچ میں فتح حاصل کرکے پاکستان ٹیم نے اپنی کامیابیوں کی تعداد460کرکے ون ڈے تاریخ میں زیادہ فتوحات کی دوڑمیں بھارت کو تیسرے نمبرپردھکیلتے ہوئے دوسری پوزیشن کی مالک بن گئی ہے۔اب پاکستان کی فتوحات کی تعداد460ہوگئی ہے جبکہ بھارت 459فتوحات کے ساتھ تیسرے نمبرپر ہے۔اب زیادہ ون ڈے فتوحات میں صرف آسٹریلوی ٹیم پاکستان کے آگے ہے جس نے 554میچز جیت رکھے ہیں۔

پاکستان نے حالیہ سیریز کے آخری میچ میں 234 رنزکاہدف عبور کرکے کیربیئن سرزمین پر میزبان ٹیم کے خلاف ہدف کے تعاقب میں زیادہ فتوحات کا بھارتی ایشیائی ریکارڈ بھی توڑ دیاہے۔اب ہدف کے تعاقب میں وہاں پاکستان کی فتوحات کی تعداد8 ہوگئی ہے جوکسی بھی ایشیائی ٹیم کی سب سے زیادہ فتوحات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:   ریکارڈز- سیریزکے ساتھ کئی اہم ریکارڈزپاکستان کے نام

اس سے قبل یہ ریکارڈ 7فتوحات حاصل کرنے والی بھارتی ٹیم کے نام تھا۔ویسٹ انڈیزنے اب تک دیگر ایشیائی ٹیموں میں بنگلہ دیش نے دو جبکہ سری لنکانے صرف ایک بار ہدف عبورکیاہے۔

پاکستانی بلے بازوں نے حالیہ سیریزمیں18 بار گیند بائونڈری لائن کے باہر پھینک کر کیربیئن سرزمین پر میزبان ٹیم کے خلاف زیادہ چھکوں کا بھارت کا ایشیائی ریکارڈ بھی توڑ دیاہے۔بھارتی بلے بازوں نے وہاں اب تک 69چھکے لگائے ہیں جبکہ اب پاکستانی بلے بازوں کے چھکوں کی تعداد 77+ہونے سے بھارت پیچھے رہ گیاہے۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

بھارت نے پی سی بی کو ہرجانے کا’’جواب‘‘دیدیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایم اویوکی پاسداری نہ کرتے ہوئے طے باہمی سیریز نہ کھیلنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے