Clicky

تازہ ترین خبر
ہوم / ممالک / پاکستان / پاکستان کا ٹاپ 8ٹیموں سے اخراج کاخطرہ ٹلنے لگا

پاکستان کا ٹاپ 8ٹیموں سے اخراج کاخطرہ ٹلنے لگا

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں آٹھویں نمبرپر موجود پاکستان کرکٹ ٹیم اگرچہ موجودہ وقت میں ورلڈکپ2019ء میں براہ راست شرکت کی اہل ہوچکی ہے لیکن 31ستمبر2017ء کی کٹ ڈیٹ سے قبل اُس کے سرپرتلوار بدستور لٹک رہی ہے۔

زمبابوے میں جاری ٹرائنگولر سیریزمیں زمبابوے کے خلاف میچ ٹائی کرنے کے بعد ویسٹ انڈیزکی ٹاپ8 میں واپسی قدرے مشکل ہوچکی ہے جسے اب زمبابوے اور سری لنکاکے خلاف اگلے دونوں میچز جیتنا ہوں گے۔اگر کیربیئن سائیڈ زمبابوے کے خلاف کامیابی حاصل کرکے سری لنکا کیخلاف ہارجاتی ہے تووہ بدستور پاکستان سے ایک پوائنٹ پیچھے رہے گی۔

اس صورتحال میں ٹرائنگولر سیریزکا فائنل انتہائی اہمیت کا حامل ہوگاجس میں ناکامی کلی طورپرویسٹ انڈیزکو ورلڈکپ 2019ء میں براہ راست شرکت کے مقابلے میں باہرکرسکتی ہے جبکہ جیت کی صورت میں ایکبارپھر وہ پاکستان کیلئے خطرہ بن جائے گی۔

واضح رہے کہ ورلڈکپ 2019ء میں وہی ٹیمیں براہ راست شرکت کی اہل ہوں گی جو 31 ستمبر 2017ء تک ون ڈے رینکنگ میں ٹاپ 8 پوزیشنز پر موجود ہوں گی۔

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

پاکستان کی ون ڈے رینکنگ میں ترقی کا امکان روشن

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں ساتویں درجے کی بنگلہ دیش کی نیوزی لینڈکے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے