Clicky

ہوم / ممالک / پاکستان / پاکستان کی ٹوئنٹی20کی رینکنگ کی بہتری کا امکان

پاکستان کی ٹوئنٹی20کی رینکنگ کی بہتری کا امکان

پاکستان کرکٹ ٹیم نے گزشتہ سال ستمبر کے بعد سے کوئی ٹوئنٹی20انٹرنیشنل میچ نہیں کھیلا ہے اور نہ ہی اگلے دوماہ تک اُس کاکوئی اس فارمیٹ کا میچ شیڈول ہے۔

لگاتار چھ ماہ تک کوئی ٹوئنٹی20میچ نہ کھیلنے کے باوجود پاکستان ٹیم کی ٹوئنٹی20رینکنگ میں بہتری کا امکان روشن ہوگیاہے۔ اگر بھارتی ٹیم تین ٹوئنٹی20میچوں کی ہوم سیریزمیں مہمان انگلش سائیڈکوکلین سوئپ سے دوچار کردیتی ہے تو پانچویں درجے کی انگلش ٹیم کی دودرجہ تنزلی کے سبب پاکستان کو ایک درجہ ترقی کا موقع مل جائے گا۔

موجودہ وقت میں ساتویں سے پانچویں نمبرپر موجود پاکستان،آسٹریلیا اورانگلینڈکے درمیان صرف ایک دوپوائنٹس کا فرق ہے۔بھارتی ٹیم اگرانگلینڈکے خلاف ہوم سیریزدو،ایک کے مارجن سے جیتتی ہے تو کسی بھی ٹیم کی رینکنگ پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

loading...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے