Clicky

تازہ ترین خبر
ہوم / اہم موضوعات / مکی آرتھر بھی ناقص پاکستانی ڈومیسٹک نظام کو کوسنے لگے

مکی آرتھر بھی ناقص پاکستانی ڈومیسٹک نظام کو کوسنے لگے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ مکی آرتھر بھی پاکستانی ٹیم کے مسائل کی جڑفٹنس کو قرار دیتے ہیں اور وہ اس سلسلے میں ڈومیسٹک کرکٹ کو کوسنے لگے ہیں۔

اپنے تازہ انٹرویومیں مکی آرتھرنے کہاہے کہ قومی کرکٹرزکو فٹنس مسائل سے نمٹنے کیلئے اہداف دے دئیے گئے ہیں اگروہ اُن پر پورانہیں اُترتے توپھر قومی ٹیم کی بہتری کا خواب پورانہیں ہوسکے گا۔کسی بھی ٹیم کیلئے فٹنس کا مسئلہ انتہائی اہم ہوتاہے اور پاکستان کرکٹ میں یہ مسائل ڈومیسٹک کرکٹ سے ہی آتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:  شہریار اور مکی آرتھر نے انضمام کو ’ناک آئوٹ‘ کردیا

دوسرے ممالک میں فرسٹ کلاس کرکٹرزعالمی سطح کی فٹنس رکھتے ہیں مگر پاکستان میں صورتحال بالکل برعکس ہے یہاںانٹرنیشنل لیول پرآجانے کے بعد ہی فٹنس بہتربنانے کی کوششیں شروع ہوتی ہیں۔

مکی آرتھر کا کہناہے کہ قومی ٹیم کو ایسے بلے بازوں کی ضرورت ہے جو گیند گرائونڈسے باہر پھینک سکیں ۔ہماری کوشش ہے کہ بیٹنگ کرتے ہوئے بڑے اسکورزبنانے کا مزاج بنایاجائے تاہم یہ چیزیں جادوئی اندازمیں نہیں ہوں گی جنہیں عملی جامہ پہنانے کیلئے وقت درکار ہے۔

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

ڈومیسٹک کرکٹ میں ’نوٹ‘ دکھاکر ’موڈ‘ بنانے کی کوشش

سار ی دنیا میں کھیل کو بہتری کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے فارمیٹس اور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے