Clicky

ہوم / ممالک / پاکستان / پاکستان کپ میں آج پنجاب اور بلوچستان آمنے سامنے

پاکستان کپ میں آج پنجاب اور بلوچستان آمنے سامنے

پاکستان ون ڈ ے کپ کا آج سے راولپنڈی میں آغاز ہورہا ہے جس کا افتتاحی میچ پنجاب اور بلوچستان کے درمیان ہوگا جو آج (اتوار)دوپہر دو بجے شروع ہوگا۔

پلیئرزکو ان مقابلوں میں حریف ٹیموں کے سخت گرمی سے بھی مقابلہ کرناہوگا۔آج کے میچ میں پنجاب کی قیادت عمراکمل جبکہ بلوچستان کی قیادت فخر زماں کے ہاتھوں میں ہے۔

پاکستان کپ کی ٹیمیں،کپتان، اسکواڈاورشیڈول

ایونٹ میں مجموعی طورپر پانچ ٹیمیں شریک ہیں جن میں پنجاب اور بلوچستان کے علاوہ سندھ، فیڈرل ایریاز اور خیبرپختونخوا کی ٹیمیں شامل ہیں۔ٹورنامنٹ میں مجموعی طورپر گیارہ میچز کھیلے جائیں گے۔ٹورنامنٹ کا فائنل 29 اپریل کو کھیلا جائے گا ۔

پاکستان کپ کی فاتح ٹیم کو 20لاکھ روپے جبکہ رنراپ سائیڈکو دس لاکھ روپے انعام ملے گا۔ٹورنامنٹ کے بیسٹ بیٹسمین، بیسٹ بولر،بیسٹ آل رائونڈر،آئوٹ اسٹینڈنگ کرکٹراورمین آف دی فائنل کیلئے 50،50ہزار روپے انعام رکھاگیا ہے۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

عمراکمل پھرتنازعے کا شکار،چیمپئنزٹرافی سے باہرہونیکاامکان

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین عمراکمل پاکستان کپ میں نئے تنازعے کا شکار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے