Clicky

تازہ ترین خبر
ہوم / اہم موضوعات / عامریامین کے دوطرفہ وارنے ’پنجاب‘کوپہلی شکست سے دوچار کردیا

عامریامین کے دوطرفہ وارنے ’پنجاب‘کوپہلی شکست سے دوچار کردیا

پاکستان کے افتتاحی میچ میں آل رائونڈر عامر یامین کے دو طرفہ وارنے پنجاب کے ارمان خاک میں ملاتے ہوئے بلوچستان کو سات گیندیں قبل چار وکٹوں سے فتح دلادی۔

پنجاب کی اننگزکے دوران تینوں ٹاپ آرڈربلے باز سلمان بٹ،کامران اکمل اور عمراکمل کی وکٹیں حاصل کرنے کے بعد عامریامین نے نہ صرف پانچ وکٹوں پر ہاتھ صاف کیا بلکہ بلوچستان کی اننگز کے دوران 37 گیندوں پر سات چوکوں کی مددسے ناقابل شکست *56رنزبناکر اپنی ٹیم کو سات گیندیں قبل ہی فتح دلادی۔

اس سے قبل پاکستان کپ کے افتتاحی میچ میں 276 رنزکے ہدف کا تعاقب کرنے والی بلوچستان ٹیم کپتان فخرزماں کی وکٹ گنوانے کے بعد دبائو کا شکار ہوگئی تھی۔ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے بلوچستان کے اوپنرز (صاحبزادہ فرحان اور کپتان فخر زماں) نے اپنی ٹیم کو 88رنزکا عمدہ اوپننگ اسٹینڈ دیا تاہم پہلی وکٹ گرجانے کے بعد صورتحال بدلنےلگی۔

فرحان 53رنزبناکر آئوٹ ہوئے تو بسم اللہ خان 12اور صہیب مقصود6رنزبناکر آئوٹ ہوگئے ۔اس دوران فخرزماں بھی 62رنزبناکر ارسل شیخ کا شکار بنے تو 139کے مجموعے پر چوتھی اہم وکٹ گنوانے کے بعد بلوچستان کی ٹیم دبائو کا شکار ہوگئی۔

سعدعلی (27)اوررمیزعزیز(33) کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کے علاوہ عامریامین کے جارحانہ 56 جبکہ آغاسلمان کے دو چوکوں اور ایک چھکے سے مزین ناقابل شکست *26رنزنے بلوچستان کو فتح دلاکر شاندار اندازمیں پاکستان کپ شروع کرنے کا موقع دلادیا۔پنجاب کی جانب سے ارسل شیخ نے سب سے زیادہ دو وکٹیں حاصل کیں
اس سے قبل پاکستان کیلئے چار ٹیسٹ، 15ون ڈے اور دس ٹوئنٹی20انٹرنیشنلز کھیلنے عمرامین نے پاکستان کپ کے پہلے میچ میں اپنے کیریئر کے 100 ویں لسٹ اے میچ کو یادگار بناتے ہوئے کیریئربیسٹ 156رنزکی اننگز کھیل ڈالی۔

یہ عمرامین کے لسٹ اے کیریئرکی چھٹی سنچری ہے جبکہ بلوچستان کے خلاف اس افتتاحی میچ میں پنجاب کا مجموعہ 275 تک پہنچانے میں آٹھویں نمبرپر بیٹنگ کرنے والے بلال آصف کا بھی نمایاں کردار رہاجس نے 44 گیندوں پر پانچ چوکوں اور دو چھکوں کی مددسے 56رنزبنائے تاہم بعدازاں دیگر بلے بازوں کی ناکامی کے سبب پنجاب کی ٹیم 48.5 اوورز میں 275رنزبناکرآئوٹ ہوگئی۔

راولپنڈی میں کھیلے گئے پاکستان کپ کے افتتاحی میچ میں پنجاب کے اوپننگ بیٹسمین سلمان بٹ اورکپتان عمراکمل ناکام ہوگئے ۔دونوں ہی صفرپر آئوٹ ہوئے۔

افتتاحی میچ میں بلوچستان کے خلاف پنجاب کے کپتان عمراکمل نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا توانہوں نے اپنی ٹاپ آرڈر میں کھیلنے کی دیرینہ خواہش پوری کرتے ہوئے چوتھے نمبرپر بیٹنگ کی تاہم وہ صرف سات گیندوں کے ہی مہمان ثابت ہوئے اور کوئی رن بنائے بغیر ہی عامریامین کا شکاربن گئے۔

اس سے قبل عامریامین نے اوپنر سلمان بٹ کو بھی صفر پر پویلین واپس بھیجا۔عامریامین نے تین وکٹیں حاصل کرکے پنجاب کی بیٹنگ لائن میں جھول ڈالا۔بعدازاں عمرامین اور ذوالفقاربابر کو آئوٹ کرکے میچ میں اپنی وکٹوں کی تعدادپانچ کرلی۔اُن کے علاوہ غلام مدثر نے تین اور آغاسلمان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں:  پاکستان کپ کی ٹیمیں،کپتان، اسکواڈاورشیڈول

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

پاکستان کپ : بلوچستان نے پنجاب کے بعد سندھ کوبھی ہرادیا

پاکستان کپ 2017ء کے تیسرے میچ میں بلوچستان کے فاسٹ بولر عامر یامین نے آل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے