Clicky

ہوم / تازہ ترین / شعیب ملک اورسمیع کی شاندار بیٹنگ بھی فیڈرل ایریازکو فتح سے نہ روک سکی

شعیب ملک اورسمیع کی شاندار بیٹنگ بھی فیڈرل ایریازکو فتح سے نہ روک سکی

پاکستان کپ کے دوسرے روز شعیب ملک اور محمد سمیع کی شاندار بلے بازی کے باوجود خیبرپختونخوا فتح سے محروم رہی تاہم وہ 352رنز کے ہدف کے تعاقب میں 49اوورزمیں 326رنزبنانے میں کامیاب رہی۔

352رنزکے ہدف کے تعاقب میں خیبرپختونخوا کی ٹیم 30اوورزمیں 174کے مجموعے تک چار ٹاپ وکٹیں گنواکر مشکلات سے دوچار ہوگئی تھی۔اوپنر عمران بٹ (66)اورکپتان محمد رضوان (62)کی ففٹیوں کی بدولت میچ کی دلچسپی برقرار رکھنے میں کامیاب رہنے والی خیبرپختونخوا کی ٹیم کو فتح کیلئے مزید178رنزدرکار تھے۔

خیبرپختونخواہ کی اُمیدوں کا واحد مرکز شعیب ملک تھے تاہم اُن کیلئے بھی 20اوورزمیں178رنزکاہدف تقریباً ناممکن تھا مگر اس موقع پر انہوں نے 49 گیندوں پر سات چوکوں اور دو چھکوں کی مددسے 72رنزکی شاندار اننگزکھیل کر میچ کو دلچسپ بنادیا۔بعدازاں نویں نمبرپر بیٹنگ کرنے والے محمد سمیع نے 25 گیندو ں پر سات چوکوں اور ایک چھکے کی مددسے ناقابل شکست42*رنزبناکر میچ کو سنسنی خیز بنایا۔

فیڈرل ایریازکی جانب سے سہیل خان اور احسان عادل نے تین تین جبکہ کپتان عمادوسیم نے دو وکٹیں حاصل کیں۔اس سے قبل فیڈرل ایریازنے محمد حفیظ کی شاندار سنچری کے علاوہ اوپنر عابد علی کے87اور حارث سہیل کے 56رنزکی بدولت خیبرپختونخوا کیخلاف351/5کامجموعہ بناڈالا۔

پہلے بیٹنگ کرنے والی فیڈرل ایریاز کی ٹیم کو اوپنر سمیع اسلم کی وکٹ تیسرے ہی اوورمیں گنوانا پڑی جوصرف دو رنزبناکر آئوٹ ہوئے۔بعدازاں وکٹ کیپر اوپننگ بیٹسمین عابدعلی اور تجربہ کار بلے باز محمد حفیظ نے دوسری وکٹ پر 175 رنزکی شاندار شراکت قائم کرکے اپنی ٹیم کو مکمل طورپر دبائو سے نکال دیا۔

عابدعلی گیارہ چوکوں کی مددسے82 گیندوں پر87رنزبناکر آئو ٹ ہوئے تو محمد حفیظ نے حارث سہیل کے ساتھ مل کر اننگز آگے بڑھانا شروع کی۔42ویں اوورمیں جب وہ 117 گیندوں پر پندرہ چوکوں اور ایک چھکے کی مددسے 123 رنزبناکر آئوٹ ہوئے تو فیڈرل ایریازکا مجموعہ 268ہوچکاتھا۔

بعدازاں حارث سہیل 55 گیندوں پر تین چوکوں اور دوچھکوں کی مددسے 56رنزبناکر آئو ٹ ہوئے تو اس موقع پر کپتان عمادوسیم نے چارج سنبھالا۔

سہیل خان نے اننگزکے آخری لمحات میں محض7 گیندوں پر تین چوکوں او رایک چھکے کی مدد سے *23رنزبناکر ٹیم کامجموعہ351/5تک پہنچانے میں اہم کردار اداکیا جبکہ عمادوسیم تین چوکوں کی مددسے19 گیندوں پر *27رنزبناکرناٹ آئوٹ رہے۔خیبرپختونخوا کی جانب سے وقاص مقصود نے سب سے زیادہ تین وکٹیں حاصل کیں

یہ بھی پڑھیں:  پاکستان کپ کی ٹیمیں،کپتان، اسکواڈاورشیڈول

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

عمراکمل پھرتنازعے کا شکار،چیمپئنزٹرافی سے باہرہونیکاامکان

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین عمراکمل پاکستان کپ میں نئے تنازعے کا شکار …