Clicky

تازہ ترین خبر
ہوم / ممالک / پاکستان / سندھ کی پاکستان کپ میں پہلی فتح،حارث سہیل کی سنچری رائیگاں

سندھ کی پاکستان کپ میں پہلی فتح،حارث سہیل کی سنچری رائیگاں

راولپنڈی میں کھیلے جارہے پاکستان کپ میں سندھ کی ٹیم نے آج (20اپریل) فیڈرل ایریاز کے خلاف ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت 44رنز سے فتح حاصل کرکے ٹورنامنٹ میں اپنی پہلی فتح حاصل کرلی ہے۔
فیڈرل ایریاز کے خلاف 285رنزکے ہدف کے تعاقب میں ایک وکٹ پر 157رنزبناکر بہتر پوزیشن تھی جس کے بعد بارش نے مزید کھیل جاری نہ ہونے دیا۔

اس سے قبل پہلے بیٹنگ کرنے والی فیڈرل ایریازکی ٹیم اوپنر سمیع اسلم(7)، عابدعلی(2)کے بعد تیسری پوزیشن کے بیٹسمین محمد حفیظ (23)کی ناکامی کے بعد مشکلات میں گھرگئی تو حارث سہیل نے ایک اینڈ سے وکٹ سنبھال کر حریف بولروں کاڈٹ کر مقابلہ کرتے ہوئے 116 گیندوں پر دس چوکوں اور چار چھکوں کی مددسے 117رنزکی شاندار اننگزکھیلی۔

لوئرآرڈرمیں حسن خان کے 20 گیندوں پر تین چوکوں اور ایک چھکے سمیت ناقابل شکست *28رنزکے علاوہ سہیل خان کے 15 گیندوں پر تین چوکوں اور دو چھکوں کی مددسے بنائے گئے *29رنز(ناٹ آئوٹ)نے مقررہ اوورزمیں فیڈرل ایریاز کا مجموعہ 7/284تک پہنچادیا۔

سندھ کے بولرزمیں کپتان انورعلی کے علاوہ عمرگل،میرحمزہ نے دو،دوجبکہ محمد نوازنے ایک وکٹ حاصل کی۔

285رنزکے ہدف کے تعاقب میں خرم منظورنے 30 گیندوں پر تین چوکوں اور دو چھکوں کی مددسے 51رنزبناکر اپنی ٹیم کو8.2اوورزمیں 69رنزکا شاندار اوپننگ اسٹینڈ دیا۔اُن کے تیز کھیل نے سندھ کو ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت فتح حاصل کرنے میں مدد دی۔

خرم منظورکے آئوٹ ہوجانے کے بعد آصف ذاکر نے54اور اکبرالرحمن نے 43رنزبناکر26.2اوورزمیں ایک وکٹ کے نقصان پر اپنی ٹیم کا مجموعہ 1/157رنزتک پہنچادیا۔جس کے بعد بارش کے سبب کھیل رُکا تو بعدازاں سندھ کو ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت44رنز سے فاتح قرار دیا گیا۔سنچری میکر حارث سہیل کو مین آف دی میچ ایوارڈ دیاگیا۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

شعیب ملک اورسمیع کی شاندار بیٹنگ بھی فیڈرل ایریازکو فتح سے نہ روک سکی

پاکستان کپ کے دوسرے روز شعیب ملک اور محمد سمیع کی شاندار بلے بازی کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے