Clicky

ہوم / ممالک / پاکستان / پاکستان کپ میں پنجاب کو مسلسل دوسری شکست

پاکستان کپ میں پنجاب کو مسلسل دوسری شکست

راولپنڈی میں کھیلے جارہے پاکستان کپ میں عمراکمل کی قیادت میں کھیلنے والی پنجاب کی ٹیم کو مسلسل دوسری شکست کا سامناکرنا پڑا ہے جسے بلوچستان کے بعد اب خیبرپختونخوانے 35 رنز سے ہرادیاہے۔

آج کھیلے گئے میچ میں خیبرپختونخوانے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اوپنر افتخار احمد کے 10 چوکوں او ر ایک چھکے سے مزین 60رنز کے بعد شعیب ملک کی 54 گیندوں پرسات چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے کھیلی گئی ناقابل شکست *80 رنزکی اننگزکی بدولت مقررہ پچاس اوورزمیں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 313رنزبنائے۔

اننگزکے آخری حصے میں 43 گیندوں پر تین چوکوں اور ایک چھکے کی مددسے 52رنزبنانے والے نبی گل نے بھی اپنی ٹیم کو بڑامجموعہ دلانے میں اہم کردار اداکیا۔

پنجاب کی جانب سے بلال آصف اور فہیم اشرف نے دو،دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ جنید خان 76رنزکی پٹائی کھانے کے باوجود کوئی وکٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے۔

جواب میں پنجاب کی ٹیم اوپنر کامران اکمل کے 57کے بعد کپتان عمراکمل کی 75 گیندوں پر 9 چوکوں اور دو چھکوں کی مددسے 77رنزکی اننگزکے باوجود دیگر بلے بازوں کے حسب توقع کارکردگی نہ دکھاپانے پر 46.3اوورزمیں 278 رنزپر آئوٹ ہوگئی۔

سلمان بٹ مسلسل دوسرے میچ میں ناکام رہے جو اس میچ میں صرف چار رنزبناسکے۔خیبرپختونخواکے فاسٹ بولر عمران خان نے 57رنزکے عوض پانچ وکٹیں حاصل کرکے اپنی ٹیم کو اہم کامیابی دلانے میں کلیدی کردار اداکیا۔اس شاندار بولنگ کارکردگی پر اُنہیں میچ کا بہترین کھلاڑی بھی قرار دیاگیا۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

عمراکمل پھرتنازعے کا شکار،چیمپئنزٹرافی سے باہرہونیکاامکان

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین عمراکمل پاکستان کپ میں نئے تنازعے کا شکار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے