Clicky

تازہ ترین خبر
ہوم / ممالک / پاکستان / پاکستان کپ : بلوچستان نے پنجاب کے بعد سندھ کوبھی ہرادیا

پاکستان کپ : بلوچستان نے پنجاب کے بعد سندھ کوبھی ہرادیا

پاکستان کپ 2017ء کے تیسرے میچ میں بلوچستان کے فاسٹ بولر عامر یامین نے آل رائونڈرکارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو سندھ کے خلاف بھی فتح دلادی ہے جو اس سے قبل افتتاحی میچ میں پنجاب کو بھی ہراچکی ہے۔

299رنزکے ہدف کے تعاقب میں سندھ کی ٹیم فوادعالم کی 130رنزکی شاندار اننگزکے باوجود ہدف سے19رنز پیچھے رہی۔فوادعالم کے علاوہ کپتان انورعلی نے 36اوراوپنرخرم منظورنے34رنزکی نمایاں اننگز کھیلیں۔بلوچستان کی جانب سے عامریامین اور خالدعثمان نے دو،دوجبکہ غلام مدثر،آغاسلمان اور فخرزماں نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل سندھ کے خلاف ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرنے والی بلوچستان کی ٹیم اوپنرزکے شاندار کھیل کے سبب اچھا اسٹارٹ لینے میں کامیاب رہی۔صاحبزادہ فرحان اور کپتان فخرزماں نے اپنی ٹیم کو 95رنزکا اوپننگ اسٹینڈ دیا۔

17ویں اوورکی پہلی گیندپر فرحان 9چوکوں سے مزین 54رنزکی اننگزکھیل کر محمد نوازکی گیندپر اسٹمپ ہوئے تو اُن کی جگہ آنے والے بلے باز صہیب مقصود مسلسل دوسرے میچ میں ناکام رہتے ہوئے تیسری ہی گیندپر رومان رئیس کا شکار بن گئے۔وہ صرف2رنزبناسکے۔اس سے قبل پنجاب کے خلاف پہلے میچ میں بھی وہ صرف6رنزبناکر آئوٹ ہوئے تھے۔

کپتان فخرزمان کے 59کے انفرادی اسکورپرآئوٹ ہوجانے کے بعد سعدعلی ،رمیزعزیز اور آغاسلمان نے بالترتیب 35، 29اور 34رنزبناکر اپنی ٹیم کامجموعہ بہتربنانے میں اہم کرداراداکیا۔اننگزکے آخری لمحات میں آل رائونڈر عامریامین نے آئوٹ ہوئے بغیر37 گیندوں پر تین چوکوں اور تین چھکوں کی مددسے *52رنزبناکر مقررہ پچاس اوورزمیں اپنی ٹیم کا مجموعہ 298/7تک پہنچادیا۔

سندھ کی جانب سے رومان رئیس اور محمد نوازنے دو،دو وکٹیں حاصل کیں ۔عمرگل،آصف ذاکر اور فوادعالم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی جبکہ کپتان انورعلی سب سے زیادہ6.77کے اکانومی ریٹ سے 61رنز دیکربھی کوئی وکٹ حاصل نہ کرسکے۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

شعیب ملک اورسمیع کی شاندار بیٹنگ بھی فیڈرل ایریازکو فتح سے نہ روک سکی

پاکستان کپ کے دوسرے روز شعیب ملک اور محمد سمیع کی شاندار بلے بازی کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے