Clicky

ہوم / ممالک / پاکستان / پاکستانی کھلاڑیوں کی ٹوپیوں کا رنگ تبدیل

پاکستانی کھلاڑیوں کی ٹوپیوں کا رنگ تبدیل

سڈنی ٹیسٹ سے قبل میزبان بورڈ نے مہمان کھلاڑیوں کو گلابی ٹوپیاں پہنادیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف تیسرے اور آخری ٹیسٹ کے آغاز سے قبل ’بیگی پنک‘ کیپس پہن کر گروپ فوٹو بنوایا۔ یہ کیپس دراصل میک گرا فائونڈیشنز کی جانب سے فراہم کی گئی تھیں۔آسٹریلیا کے سابق فاسٹ بولر گلن میک گرا کی چھاتی کے سرطان کے خلاف کام کرنے والی فائونڈیشن کی جانب سے ہر سال سڈنی ٹیسٹ کو پنک ٹیسٹ کا نام دیا جاتا ہے۔

اس میچ میں خاص طور پر تیسرے دن میں ہر چیز گلابی رنگ میں رنگی دکھائی دیتی ہے، اس موقع پر رومال، سکے اور دیگر چیزوں کی فروخت سے فنڈز جمع کئے جاتے اور چھاتی کے کینسر کے خلاف شعور بھی اُجاگر کیا جاتا ہے۔اس بار پاکستان کرکٹ ٹیم اس گلابی ٹیسٹ اورچیریٹی مہم کا حصہ بن رہی ہے۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

ون ڈے سیریز کا اچھے طریقے سے آغاز کرنا چاہتے ہیں :اظہر علی

برسبن: پاکستان کرکٹ ٹیم ٹیسٹ فارمیٹ میں کلین سوئپ شکست کے بعد ایک روزہ سیریز میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے