Clicky

تازہ ترین خبر
ہوم / ممالک / پاکستان / پاکستان نے کیربیئن جزائر میں فتوحات کا منفرد اعزاز پالیا

پاکستان نے کیربیئن جزائر میں فتوحات کا منفرد اعزاز پالیا

پاکستان نے حالیہ ٹوئنٹی 20سیریزمیں تین،ایک سے فتح حاصل کرکے گزشتہ پانچ سالوں میں کیربیئن جزائر میں مسلسل دوسری باہمی سیریز جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیاہے جو ایک منفرد اعزاز ہے کیونکہ پاکستا ن کے علاوہ کوئی دوسری ٹیم وہاں 2012ء سے ایک بھی باہمی ٹوئنٹی20سیریز نہیں جیت سکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سرفرازاحمد کی حالیہ کامیابیوں کا وزن میزبان ویسٹ انڈیز کا حوالہ دیکر کم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن یہ حقیقت ہے کہ ویسٹ انڈین ٹوئنٹی20 فارمیٹ میں خصوصاً اپنے میدانوں پر انتہائی مشکل حریف سائیڈ ثابت ہوئی جس نے 2012ء کے بعد سے اپنے میدانوں پر کھیلی گئی آٹھ باہمی ٹوئنٹی20 سیریزمیں ماسوائے پاکستان کے کسی دوسری ٹیم کے خلاف شکست نہیں کھائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   پاکستان ٹیم اور شاداب خان نے عالمی ریکارڈ توڑڈالے

گرین شرٹس نے 2013ء اور اب 2017ء میں اُسے ہرایاہے دیگر چھ سیریزمیں سے ویسٹ انڈیزنے دو جیتی ہیں جبکہ دیگر چار برابر کی ہیں ۔اس دوران بنگلہ دیش، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا سمیت دیگر ٹیموں کو وہاں کامیابی نہیںمل سکی ہے حتیٰ کہ انگلینڈکو 2-1 سے ناکام لوٹنا پڑا ہے۔ اس تناظر میں پاکستان کی حالیہ سیریزمیں3-1 کے مارجن سے کامیابی بہت بڑاکارنامہ ہے۔

واضح رہے کہ حالیہ سیریزمیں تین کامیابیوں کی بدولت پاکستان کی میزبان سائیڈ کے خلاف ویسٹ انڈین سرزمین پر ٹوئنٹی 20 فتوحات کی تعداد 5 ہوگئ ہے جو وہاں کسی بھی ٹیم کی میزبان ٹیم کے خلاف سب سے زیادہ کامیابیاں ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان کے علاوہ کوئی دوسری ایسی ٹیم نہیں جس نے ویسٹ انڈیزکے خلاف اُن کے دیس میں دو سے زائد فتوحات حاصل  کی ہوں۔ صرف آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ ہی دو ایسی ٹیمیں ہیں جنہوں نے وہاں ایک سے زائد فتوحات حاصل کی ہیں۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

جمیکا ٹیسٹ : 11اوورزکے کھیل میں 4 ریکارڈزٹوٹ گئے

پاکستان اور ویسٹ انڈیزکے درمیان جمیکا میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روزبارش کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے