Clicky

ہوم / اہم موضوعات / پاکستان تینوں فارمیٹس کی ٹاپ5 ٹیموں سے باہر

پاکستان تینوں فارمیٹس کی ٹاپ5 ٹیموں سے باہر

بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی کلین سوئپ مکمل کرکے نیوزی لینڈنے پاکستان نے پانچویں ٹیسٹ رینکنگ بھی چھین لی ہے۔

چند ہی ماہ قبل عالمی نمبرون کا گرز ہاتھ میں تھامنے والی پاکستانی ٹیم مسلسل تنزلی کے بعد آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں چھٹے نمبر پر چلی گئی ہے۔یوں اب تک کھیل کے تینوں فارمیٹس کی رینکنگ میں ٹاپ5ٹیموں سے باہر ہوگئی ہے۔ ٹوئنٹی20 رینکنگ میں وہ ساتویں جبکہ ون ڈے میں آٹھویں نمبرپر موجودہے۔

نیوزی لینڈنے بنگلہ دیش کے خلاف ہوم سیریزکے دونوں ٹیسٹ جیتنے کے عوض دو پوائنٹس حاصل کرکے پاکستان سے پانچویں پوزیشن چھینی ہے۔اب پاکستان ایک پوائنٹ کے فرق سے آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں چھٹے نمبرپرچلاگیاہے۔

دوسری جانب،سیریزمیں کلین سوئپ کی خفت کے سبب تین پوائنٹس گنوانے والی بنگلہ دیشی ٹیم بدستور نویں نمبرپر موجود ہے جس کی اس’’ پوزیشن‘‘ کوکوئی خطرہ لاحق نہیں ہے کیونکہ اس سے نچلے نمبر کی زمبابوین سائیڈکے پاس صرف پانچ ریٹنگ پوائنٹس ہیں۔

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

ٹیسٹ رینکنگ :پاکستان ٹیم کی پانچویں درجے پر تنزلی

پاکستان کرکٹ ٹیم سڈنی ٹیسٹ ہارکر آسٹریلیاکے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریزمیں کلین سوئپ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے