Clicky

ہوم / اسپورٹس لنک میگزین / پاکستان کی مکمل کرکٹ اور رینکنگ تاریخ

پاکستان کی مکمل کرکٹ اور رینکنگ تاریخ

اپنے ملک اور ٹیم کی تاریخ جاننا ہر شائق کی اولین خواہش ہوتی ہے مگر بدقسمتی سے کسی بھی اشاعتی ادارے سمیت کسی میڈیا ہائوس نے ایسا کوئی قدم نہیں اُٹھایا جس سے نوجوان شائقین اپنے ملک کے سابق ہیروزکے کارناموں،ریکارڈزسمیت یہ جان سکیں گے کہ مختلف ادوارمیں کون کونسے پاکستانی بیٹسمین وبولرزآئی سی سی رینکنگ میں کن پوزیشنز پر تھے،کس نے سب سے پہلے ٹاپ ٹین میں جگہ بنائی تھی اورکس نے کب کوئی عالمی یا قومی ریکارڈ قائم کیاتھا ؟

حتیٰ کہ کبھی پاکستان کرکٹ بورڈکی جانب سے ایسا قدم نہیں اُٹھایا گیا جس سے نوجوان شائقین کو پاکستانی ٹیم کے ماضی کے ریکارڈزاورکارناموں سمیت پلیئرزکے اعزازات سے آگاہی کا موقع مل سکے لیکن اب ایسا نہیں ہے کیونکہ پاکستان میں کھیلوں کے معروف ترین میگزین ’اسپورٹس لنک‘نے یہ بیڑہ اُٹھالیاہے۔

80sء کی دہائی کے اواخر میں عمران خان کے ساتھ ٹو ڈبلیوزکی جوڑی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے عروج کو دوام بخشا

ہفت روزہ میگزین’اسپورٹس لنک‘اس حوالے سے ’’تاریخ ِ کرکٹ پاکستان‘‘کے نام سے ہر ہفتے قسط وار سلسلہ شائع کرتا ہے جس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی ہرفارمیٹ میں سیریزبہ سیریز کارکردگی،ہرسیریزکے ٹاپ پلیئرز،ہرنئی سیریز سے قبل مدمقابل ٹیم کیخلاف سابقہ ریکارڈزکاجائزہ،سیریزمیں شامل تمام ٹاپ پلیئرزکی رینکنگ کے اُتارچڑھائو یعنی سیریز کے آغاز اور اختتام پر تمام پاکستانی کرکٹرزکی بیٹنگ اور بولنگ رینکنگ میں آنے والی تبدیلیوں کی مکمل تفصیل چارٹ کی شکل میں شائع کرتاہے۔

آپ بھی پاکستان کی کرکٹ تاریخ اور پاکستانی کرکٹرزکے اعزازات و ریکارڈز سے باخبر رہنے کیلئے ہفت روزہ ’اسپورٹس لنک‘ کا مطالعہ کریں۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

’اسپورٹس لنک‘ کا اپریل ایڈیشن3 شائع ہوگیا

پاکستان میں کھیلوں کے سرفہرست ہفت روزہ میگزین ’’اسپورٹس لنک‘‘کا اپریل 2017ء کا ایڈیشن3 (16 …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے