Clicky

تازہ ترین خبر
ہوم / اہم موضوعات / پاکستان کرکٹ کی بہتری کے لیے گول میز کانفرنس طلب

پاکستان کرکٹ کی بہتری کے لیے گول میز کانفرنس طلب

پاکستان کرکٹ ٹیم کی حالیہ شکستوں کے تناظر میں پی سی بی نے مسائل کا حل ڈھونڈنے کیلئے گول میز کانفرنس بلالی ہے جس میں موجودہ اور سابق کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیاہے۔
چھ اور سات مارچ کو لاہور میں ہونے والی اس گول میز کانفرنس کی سربراہی شہریارخان اور چیف سلیکٹر انضمام الحق کریں گے ۔ کانفرنس کا بنیادی ایجنڈا ٹیموں کی پرفارمنس، کوچنگ، ڈومیسٹک اسٹرکچر میں بہتری اور غیرملکی ٹیموں کی دورہ پاکستان کے لیے حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

کانفرنس میں بورڈ آف گورنرز کے نمائندگان بھی شریک ہوں گے۔ پی سی بی نے سابق کپتان عمران خان کو بھی مدعو کیا ہے جب کہ مصباح الحق، ظہیر عباس، یونس خان، وسیم اکرم، جاوید میانداد، عاقب جاوید، وقاریونس، سعید اجمل، رمیز راجہ، شعیب اختر، بازید خان، اقبال قاسم، معین خان، عبدالقادر، وسیم باری اور دیگر کو بھی دعوت نامے ارسال کر دیئے گئے ہیں۔

کانفرنس کا مرکزی ایجنڈا ملکی کرکٹ کو جدید تقاضوں کے مطابق استوار کرنا، قومی اور جونیئر ٹیموں کی پرفارمنس، کوچنگ، ڈومیسٹک اسٹرکچر میں بہتری اور غیر ملکی ٹیموں کی دورہ پاکستان کے لیے حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ ایجنڈے میں شامل معاملات پر گفت و شنید کے بعد ضروری تبدیلیاں لائی جائیں گی۔

loading...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے