Clicky

ہوم / ممالک / بھارت / مشکلات میں گھرے بھارتی بورڈپرپاکستان نے بھی وارکردیا

مشکلات میں گھرے بھارتی بورڈپرپاکستان نے بھی وارکردیا

آئی سی سی کے نئے ریوینیو ماڈل میں اُلجھنے اور آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی2017ء سے ممکنہ بائیکاٹ کی صورت میں 2023ء تک تمام آئی سی سی ایونٹ سے باہر ہونے کے خطرے سے دوچار بھارتی بورڈ کو پی سی بی نے ایک اور مشکل سے دوچارکردیاہے۔

ایک طرف بھارتی بورڈ بگ تھری ختم ہونے کا ماتم منارہاہے تو دوسری اسی جانب بگ تھری کے قیام کیلئے کیاگیامعائدہ پورانہ کرنے کے سبب ہونے والے نقصان کے ازالے کیلئے پی سی بی نے اُسے قانونی نوٹس بھجوادیاہے۔

پی سی بی کی جانب سے بی سی سی آئی کو بھجوائے گئے قانونی نوٹس میں کہا گیا ہےکہ باہمی سیریز نہ کھیلنے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو لاکھوں ڈالرز کا نقصان ہوا جس کا ازالہ کیا جائے۔ قانونی نوٹس کے مطابق بھارتی بورڈ کی جانب سے ایک ہفتے میں نوٹس کا جواب نہ دینے پر پی سی بی معاملہ عدالت میں لے کر جائے گا۔

واضح رہے کہ 2014 میں بگ تھری کی حمایت کے صلے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان 2023 تک 6 باہمی سیریز کھیلنے کا معاہدہ ہوا تھا تاہم بھارتی بورڈ نے معائدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک بھی سیریز نہیں کھیلی اور اب تک شیڈول تین سیریز بھی ضائع ہوچکی ہیں جن میں سے 2 کی میزبانی پاکستان کو کرنا تھی۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

باہمی کرکٹ سیریزکا پاک بھارت معائدہ ختم

پاکستان اور بھارت کے درمیان مستقبل قریب میں باہمی سیریزہونے کا امکان یکسر ختم ہوگیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے