Clicky

ہوم / اہم موضوعات / اچانک7 وکٹیں گرنے پرکمترین رنزکاریکارڈ ٹوٹ گیا

اچانک7 وکٹیں گرنے پرکمترین رنزکاریکارڈ ٹوٹ گیا

پاکستانی بیٹنگ لائن کے اچانک فلاپ ہوجانا انوکھی بات نہیں تاہم آسٹریلیاکے خلاف برسبین ٹیسٹ کی پہلی اننگزمیں وہ جس صورتحال سے دوچارہوئی،اُس کا اُسے پہلے کبھی سامنانہیں کرنا پڑا تھا۔

اس اننگز کے دوران ایک موقع پر43/1کی صورتحال سے کھیلنے والی پاکستان ٹیم اگلے24رنزپر سات وکٹیں گنوابیٹھی۔ یہ پاکستانی تاریخ میں تیسری سے آٹھویں وکٹ گرنے کے درمیان بننے والے کم ترین رنزہیں۔اس سے قبل ان سات وکٹوں پرپاکستان کے کم ترین رنز بھی آسٹریلیاہی کے خلاف تھے جب نومبر1981ء میں پرتھ کے مقام پر وہ دوسری سے آٹھویں گرنے تک اسکوربورڈپرصرف25 رنز ہی کا اضافہ کرسکی تھی۔

یہ مجموعی طورپر پانچواں موقع ہے جب پاکستان ٹیم کسی ٹیم کے خلاف تیسری سے آٹھویں وکٹ گنوانے کے دوران 30 سے کم رنزبناسکی۔

table-1

واضح رہے کہ ٹیسٹ تاریخ میں ان سات وکٹوں(3سے8) پر کم ترین رنزبنانے کا عالمی ریکارڈ آسٹریلیاکے نام ہے جواگست 1912ء میں اوول کے مقام پر ان سات وکٹوں کے عوض صرف8 ہی رنز بناسکی تھی۔یہ تاریخ میں واحد واقعہ ہے جب کوئی ٹیم ان سات وکٹوں کے عوض ڈبل فیگرمجموعہ بھی حاصل نہ کرسکی۔

رواں ہفتے کھیلے گئے میچوں میں بننے اور ٹوٹنے والے ریکارڈزاورتبدیل ہونے والے اعدادوشمارکی مکمل تفصیل ہفت روزہ ’’اسپورٹس لنک‘‘میں شائع کی جائے گی۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

’اسپورٹس لنک‘ کا چیمپئنزٹرافی ایڈیشن 2 شائع ہوگیا

پاکستان میں کھیلوں کے سرفہرست میگزین ’’اسپورٹس لنک‘‘ نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے