Clicky

ہوم / ممالک / آسٹریلیا / پاکستانی بیٹنگ لائن پھردغادے گئی

پاکستانی بیٹنگ لائن پھردغادے گئی

پاکستان کرکٹ ٹیم کی بیٹنگ ناکامیوں کاآسیب نیوزی لینڈ سے پیچھاکرتا ہوا آسٹریلیابھی پہنچ گیاہے جہاں پاکستان ٹیم پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز ہی تقریباً میچ سے آئوٹ ہوگئی ہے۔

آسٹریلیانے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے429رنزبنائے جو جواب میں 6کے مجموعی اسکورپراوپنر اظہرعلی وکٹ گنوانے کے بعدبابراعظم اور سمیع اسلم کی قدرے بہتربیٹنگ کی بدولت 43کے مجموعی اسکورپر پہنچی ۔اس اسکورپر بابراعظم کی وکٹ گنوانے کے بعد پاکستان ٹیم سنبھل نہ سکی۔

یونس خان گولڈن ڈک کا شکار ہوئے جبکہ کپتان مصباح الحق چار اور اسدشفیق2رنزبناکرچلتے بنے۔جس کے بعد دو چوکوں کی مددسے 22رنزبنانے والے سمیع اسلم بھی ہمت ہارگئے۔بعدازاں سرفرازاحمد نے تین چوکوں کی مددسے گیندوں کے برابر31ناقابل شکست رنزبناکر پاکستان کا مجموعہ97/8تک پہنچایا۔

دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک 97/8پرکھیلنے والی پاکستان ٹیم میزبان سائیڈکی پہلی اننگزکے اسکورسے 332رنز پیچھے تھی۔سرفرازاحمد31اور محمد عامر 8رنزپرکھیل رہے تھے۔آسٹریلیاکی جانب سے مچل اسٹارک نے چار،ناتھن لیون نے تین جبکہ جوش ہیزل ووڈنے ایک وکٹ حاصل کی۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

ون ڈے سیریز کا اچھے طریقے سے آغاز کرنا چاہتے ہیں :اظہر علی

برسبن: پاکستان کرکٹ ٹیم ٹیسٹ فارمیٹ میں کلین سوئپ شکست کے بعد ایک روزہ سیریز میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے